کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا
میں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاؤں گا
احمد ندیم قاسمی
نام
احمد شاہ
نام والد
پیر غلام نبی
خاکہ نگار, افسانہ نگار, نقاد, محقق, ادیب, شاعر
خوشاب , پاکستان
پیدائش
1916-11-20 انگہ،خوشاب - پاکستان
وفات
2006-07-10 لاہور - پاکستان
لنک
www.youtube.com/watch?v=v_srfnnI6VA&feature=related
لنک
www.en.wikipedia.org/wiki/Ahmad_Nadeem_Qasmi
تحقیق و ترتیب از میاں سعید
حوالہ جات: مدیران،مُرتبین،مصنفین،ویب سائیٹس اونرز و ناشرین کے شکریہ کے ساتھ:-
== تعلیمی کوائف
== انگہ کی مسجد میں درسِ قرآن مجید 1920ء- 1921ء
== انگہ پرائمری سکول سے پرائمری پاس کیا، 1921ء - 1925ء
== گورنمنٹ مڈل اینڈ نارمل سکول. کیمبل پور،مڈل کا امتحان پاس کیا 1925ء - 1929ء
== گورنمٹ ہائی سکول شیخوپورہ سے میٹرک، 1930ء - 1931ء
== صادق ایجرٹن کالج. بہاولپور سے بی اے ، 1935ء
== ادبی زندگی
== پہلا شعر 1936ء
== پہلی نظم "مولانا محمد علی جوہر" مطبوعہ روزنامہ "سیاست" لاہور، 1931ء
== پہلا افسانہ "بدنصیب بت تراش" مطبوعہ "رومان" لاہور، 1936ء
== پہلا افسانوی مجموعہ "چوپال" 1940ء
پہلا شعری مجموعہ "دھڑکنیں" ، 1941ء
== ملازمت
== 20 روپے ماہانہ پر کمشنر لاہور کے آفس میں بحیثیت "ریفارمر" ، 1936ء -
== سب انسپکٹر ایکسائز، 1939ء -1941ء
== ناظم مجلس ترقیٔ اَدب. لاہور ، 1974ء - 2006ء
== ادارت
== ایڈیٹر ہفتہ وار "پھول" ، لاہور
== ایڈیٹر ہفت روزہ "تہذیب نسواں" ، لاہور
== ایڈیٹر ماہنامہ "ادبِ لطیف" لاہور، 1942ء - 1946ء
== ایڈیٹر "سویرا" ، لاہور ،1947ء - 1948ء
== مدیر "نقوش" لاہور، 1948ء - 1949ء
== ایڈیٹر روزنامہ "امروز" لاہور ، 1950ء - 1959ء
== بانی ایڈیٹر "فنون" لاہور اجراء ،1963ء ، 1963ء - 2006ء
== ممبرشپس و عہدے
== ممبر، پاکستان رائٹرز گلڈ. حلقہ مغربی پاکستان، لاہور
== سکریٹری، انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان ، 1948ء - 1954ء
== احمد ندیم قاسمی پر لکھے گئے مقالات
== مقالات پی ایچ ڈی
== احمد ندیم قاسمی کی افسانہ نگاری، ڈاکٹر طارق احمد شاہ نگران ڈاکٹر مجید مضمر، کشمیر یونیورسٹی. سری نگر، 1995ء
== احمد ندیم قاسمی بحیثیت شاعر و افسانہ نگار: ایک تجزیاتی مطالعہ، ڈاکٹر افشاں ملک نگران ڈاکٹر خالد حسین، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی. میرٹھ، 2003ء
== مقالات ایم اے
== احمد ندیم قاسمی بحیثیت افسانہ نگار، خالدہ وحید نگران ڈاکٹر اے بی اشرف، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی. ملتان 1982ء
== احمد ندیم قاسمی کی شاعری، نشاط امیر نگران ڈاکٹر روبینہ ترین، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی. ملتان 1986ء
== احمد ندیم قاسمی کی افسانہ نگاری کا تجزیاتی مطالعہ، شہادت علی ملک نگران ڈاکٹر ظہوراحمد اعوان. پشاور یونیورسٹی. پشاور 1998ء
== کتابیات (تذکرے،تاریخ و وفیات)
== اُردو تھیٹر حصہ سوم، ڈاکٹر عبدالعلیم نامی، انجمن ترقی اُردو پاکستان. کراچی 1962ء صفحہ 272
== جدید شعرائے اُردو، ڈاکٹر عبدالوحید ، فیروز سنز. لاہور (س ن) صفحہ 903
== تاریخ اور رویات (1975ء-2007ء)، ڈاکٹر روبینہ ترین، قاضی عابد، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی. ملتان، 2007ء صفحہ 30،31
== جامعات میں اُردو تحقیق، ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی، ہائر ایجوکیشن کمیشن. اسلام آباد، 2008ء
== رسائل
== ماہنامہ "ہم قلم" کراچی شمارہ 1961ء سالگرہ نمبر صفحہ 293
== شعبہ اُردو، پشاور یونیورسٹی کے تحقیقی مقالات، محمد وارث، ماہنامہ "اخبارِ اُردو" اسلام آباد شمارہ جولائی اگست، 2003ء صفحہ 177
== اُردو افسانہ اور چالیس اہم افسانہ نگار ،شاہین زیدی ، سہ ماہی "نوادر" لاہور سالنامہ 2012ء صفحہ 16
== کتابیات (ندیم شناسی)
== پاکستانی ادب کے معمار: احمد ندیم قاسمی: شخصیت اور فن، ڈاکٹر ناہید قاسمی ، اکادمی ادبیات پاکستان. اسلام آباد
== افسانہ نگار احمد ندیم قاسمی:آثار و افکار، ڈاکٹر افشاں ملک، ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس. دہلی
== ندیم شناسی، فتح محمد ملک
Empty


















































