خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
علامہ اقبال
نام
شیخ محمد اقبال
نام والد
شیخ نور محمد
شاعر
سیالکوٹ , پاکستان
پیدائش
1877-11-09 سیالکوٹ - پاکستان
وفات
1938-04-21 لاہور - پاکستان
ویب سائٹ
www.allamaiqbal.com
لنک
www.youtube.com/watch?v=SmxytdRwxe8
لنک
www.en.wikipedia.org/wiki/Muhammad_Iqbal
تحقیق و ترتیب از میاں سعید
حوالہ جات: مدیران،مرتبین،مصنفین،ویب سائیٹس اونرزو ناشرین کے شکریہ کے ساتھ:
== ادبی زندگی
== تلمیذ:- نواب مرزا خاں داغ دہلوی، کچھ عرصے تک غزل میں اُن سے اصلاح لیتے رہے- جب سے نئے رنگ میں مخمس اور مسدس اور ترجع بند لکھنے شروع کیے ہیں اس وقت سے خود اپنی اصلاح کرنے لگے ہیں
== کیا مزہ بلبل کو آیا شیوۂ بیداد کا -- ڈھونڈتی پھرتی ہے اُڑ اُڑ کر جو گھر صیاد کا یہ غزل 1893ء میں چھپی
== جان دیکر تمہیں جینے کی دعا دیتے ہیں --- پھر بھی کہتے ہو کہ عاشق ہمیں کیا دیتے ہیں یہ غزل 1894ء میں چھپی
== پہلا جلسہ عام جس میں دوستوں کے اسرار نے اقبال کو پبلک کے روبرو کھینچ بلایا انجمن حمایتِ اسلام کا عظیم الشان جلسہ بابت 1899ء تھا جہاں اُس نے "نالۂ یتیم" کے عنوان سے ایک دل گذاد نظم پڑھی. یہ نظم ایسی مقبول ہوئی کہ جلسے میں باربار اس کے پڑھنے کی فرمائش ہوئی تھی. اور اس پر یتیم خانے کے لیے چندے کی بارش ہو رہی تھی
== 24 فروری 1900ء کو انجمن حمایت اسلام کے اجلاسِ عام میں 35 بند کا ایک مسدس پڑھا
== شیخ محمد اقبال ایم اے قائم مقام پروفیسر گورنمنٹ کالج. لاہور کی پہلی دفعہ پہلی نظم ""کوہستانِ ہمالہ" کے عنوان سے "مخزن" لاہور کے شمارہ اپریل 1901ء میں شائع ہوئی
== "مخزن" شمارہ جون 1901ء میں پہلی دفعہ غزل" نہ آتے ہمیں اس میں تکرار کیا تھی - مگر وعدہ کرتے ہوئے عار کیا تھی! " شائع ہوئی
== "مخزن" شمارہ 1902ء میں پہلی دفعہ نثری مضمون زبانِ اُردو کے عنوان سے ڈاکٹر رائٹ برجنٹ کے ایک مضمون کا ترجمہ شائع ہوا
== "مخزن" کے شمارہ جنوری 1905ء میں فارسی نظم "سپاس جنابِ امیر" شائع ہوئی
== آخری کلام بازبان شاعر......."فوت ہونے سے پہلے 5 بجکر 5 منٹ پر اپنی یہ رباعی پڑھی جو گذشتہ دسمبر میں انہوں نے کہی تھی ... سرود رفتہ باز آید کہ ناید؟ ... نسیمے از حجاز آید کہ ناید؟ ... سر آمد روزگار ایں فقیرے ... دگر دانائے راز آید کہ ناید؟
= شاگردانِ اقبال
== ڈاکٹر ہیرا لال چوپڑا، پروفیسر کلکتہ یونیورسٹی، شعبہ اسلامک ہسٹری اینڈ کلچر، ڈی لِٹ، تہران یونیورسٹی - وفات 21 جنوری 1994ء
== تعلیم
---
== مبرشپ و عہدے
== 12 نومبر 1899ء کو انجمن حمایت اسلام کی مجلس عاملہ کے رکن منتخب ہوئے
== 27 اپریل 1937ء کو انجمن حمایت اسلام کے صدر منتخب ہوئے
== دو ناکامیاں
== دسمبر 1898ء میں پی ای ایل کا امتحان دیا - وہ جورسپروڈنس کے پرچے میں ناکام رہے
== 1901ء میں انھوں نے اکسٹرا اسسٹنٹ کمیشنر کا امتحان دینا چاہا لیکن طبی بورڈ نے انھیں اس کے لئے ناموزوں قرار دیا
== ملازمت
== جون 1903ء اسسٹنٹ پروفیسر فلسفہ، گورنمنٹ کالج. لاہور- یکم ستمبر 1905ء سے تین سال کی اعلٰی تعلیم کے لئے رخصت لیکر کیمرج چلے گئے
== پروفیسر ٹامس آرنلڈ، پروفیسر عربی، یونیورسٹی کالج لندن کی تین ماہ کی رخصت پر ان کی جگہ معلم عربی کے فرائض انجام دیئے
== سفر
== تعلیمی سفر
== اعلٰی تعلیم کے حصول کے لئے یکم ستمبر 1905ء کو بمبئی میل سے دہلی کے لئے روانہ ہوئے - 2 ستمبر 1905ء کی صبح دہلی پہنچے - 4 ستمبر 1905ء کو بمبئی پہنچے- 7 ستمبر کو بحری سفر شروع ہوا- 12 ستمبر کو عدن سے ایک خط دوست کے نام پوسٹ کیا - 23 ستمبر کی صبح مارسیلز پہنچے اور وہاں سے برٹش چینل سے ٹرین سے ڈوورا اور وہاں سے لندن پہنچے- جہاں شیخ عبدالقادر نے ان کا استقبال کیا
== 1927ء کوئٹہ
== 1929ء کوئٹہ
== 1933ء سرسید راس مسعود اور علامہ سید سلیمان ندوی کے ساتھ افغانستان کا سفر کیا
== وصیت نامہ
== 13 اکتوبر 1935ء کو محمد اقبال بیرسٹرایٹ لاء بقلم خود نے اپنا وصیت نامہ لکھوایا اور خواجہ عبدالغنی، شیخ اعجاز احمد، چودھری محمد حسین ایم اے اور منشی طاہر دین کو ولی مقرر کیا
== بزم بنام اقبال
== بزم اقبال ، جالندھر. بھارت 1931ء میں قائم ہوئی، اس بزم کے تحت پہلے مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر تاثیر نے کی شعراء میں علامہ اقبال، حفیظ جالندھری، صوفی تبسم کے علاوہ اور مشاہیر نے بھی شرکت کی. منتظمین میں چودھری عبدالحمید، صاحبزادہ شیخ محمد ممتاز پرویز شامی اور ڈاکٹر عطاءالرحمٰن ممتاز شامل تھے
== بزمِ اقبال 1950ء
== علامہ اقبال سنگسد ڈھاکہ . بنگلہ دیش 1986ء
== رسائل بنام اقبال
== مجلہ "اقبال" اقبال انسٹیٹیوٹ. کشمیر یونیورسٹی. سرینگر جموں و کشمیر اجراء ستمبر 1981ء
== لائبریریز بنام اقبال
== اقبال لائبریری،کشمیر یونیورسٹی. سری نگر
== اقبال لائبریری کھمبایت. احمد آباد
== اقبال لائبریری. بھوپال
== اقبال میموریل لائبریری. جموں
== یونیورسٹیز، انسٹیٹیوٹس، اکیڈمیز، ٹرسٹس ،چیئرز بنام اقبال
== علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی. اسلام آباد. پاکستان قیام مئی 1974ء
== اقبال چیئر- شخ محمد عبداللہ نے 1977ء میں اقبال کی صدسالہ تقریبات ِ سالگرہ کے موقع پر اس کا اعلان کیا- 21 مئی 1979ء کو ادارے کو ترقی دے کر باقاعدہ تحقیقی انسٹیٹیوٹ بنا دیا گیا- اس کا نام اقبال انسٹیٹوٹ، کشمیر یونیورسٹی ہوگیا - اس ادارے کے اولین ڈائریکٹر پروفیسر آلِ احمد سرور مقرر ہوئے
== اقبال چیئرز، کلکتہ یونیورسٹی. کلکتہ
== علامہ اقبال سینٹر زاہرہ کالج. سری لنکا
== علامہ اقبال لاء کالج. سیالکوٹ. پاکستان
== اقبال چیئر تری بھون یونیورسٹی. کھٹمنڈو. نیپال
== اقبال انسٹیٹیوٹ انت ناگ
== اقبال انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی. بڈگام
== ائرپورٹ بنام اقبال
== لاہور ائرپورٹ کا نام 2003ء میں تبدیل کر دیا گیا اور نیا نام علامہ اقبال ائرپورٹ. لاہور رکھا گیا
== ٹاؤنز بنام اقبال
== اقبال ٹاؤن. لاہور
== روڈ بنام اقبال
== علامہ اقبال روڈ (کشمیر روڈ تا جھیل پارک)، کراچی
== پارکس بنام اقبال
== اقبال پارک ، سرینگر ائرپورٹ. سرینگر. جموں و کشمیر.
== اقبال پارک. لاہور. پاکستان
== علامہ اقبال پر لکھے گئے مقالات - اقبالیات
== پاکستانی یونیورسٹیز:-
== اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور. شعبہ اُردو و اقبالیات 1976ء میں قائم ہوا
== مقالات: پی ایچ ڈی
== اقبال پر مطبوعہ سوانحی کتب کا تحقیقی جائزہ، ڈاکٹر سجاد حسین شاہ، نگران، ڈاکٹر شفیق احمد، 2000ء
== احمد رضا خان اور علامہ اقبال کے تعلیمی نظریات کا تقابلی جائزہ، ڈاکٹر عظیم اللہ جندران، 2002ء
== اقبال شناسی کی روایت میں عشرت حسن انور کا مقام، مرتبہ، ڈاکٹر شکیلہ فیض، نگران ڈاکٹر عقیلہ شاہین، 2005ء
== 1977ء میں صد سالہ ولادتِ اقبال کے موقع پر پاکستان میں اقبالیاتی اُردو نثر کی کتب پر تحقیقی و تنقیدی نظر، ڈاکٹر افضل بسرا، نگران ڈاکٹر شفیق احمد،
== مقالات ایم فل
== بانگِ درا، محمد اکبر، نگران ڈاکٹر روبینہ رفیق، 2006ء
== انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی. اسلام آباد. شعبۂ اُردو 2005ء میں قائم ہوا
== مقالات پی ایچ ڈی اقبالیات
== مقالات ایم فل اقبالیات
== مقالات ایم اے اقبالیات
== بہاءالدین زکریا یونیورسٹی. ملتان 1975ء میں شعبۂ اُردوقائم ہوا
== مقالات پی ایچ ڈی- اقبالیات
== اقبال کے تصوراتِ فنونِ لطیف جنوبی ایشیا کے معاشرتی تناظر میں، ڈاکٹر ارشد خانم نگران ڈاکٹر انوار احمد 2007ء
== اسلامی اور مغربی تہذیب کی کشمکش- فکرِ اقبال کے تناظر میں، ڈاکٹر محمد آصف نگران ڈاکٹر انوار احمد 2007ء
== مقالات ایم فل- اقبالیات
== سرسید اور اقبال کے عمرانی تصورات کا تقابلی مطالعہ، بشریٰ خان نگران ڈاکٹر عبدالرؤف شیخ 1995ء
== حیاتِ اقبال کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ، میمونہ ناز نگران ڈاکٹر روبینہ ترین 2003ء
== اقبال شناسی کی روایت میں ڈاکٹر جاوید اقبال کا مقام، فرخ عزیز خان نگران ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی 2004ء
== مقالات ایم اے- اقبالیات
== پاکستان میں اقبال کی سوانح عمریوں کا تجزیاتی مطالعہ، کوثر حسین شاہ نگران ڈاکٹر عبدالرؤف شیخ 1991ء
== ملتان میں اقبال شناسی کی روایت، ثمینہ نسیم نگران ڈاکٹر نجیب جمال 1991ء
== عورت کے بارے میں علامہ اقبال کے تصورات کا تنقیدی محاکمہ (پاکستانی معاشرتی تناظر میں)، ثوبیہ کنول نگران ڈاکٹر روبینہ ترین 2003ء
== علی گڑھ میں اقبال شناسی کی روایت- خصوصی مطالعہ رشید احمد صدیقی، اُسلوب احمد انصاری، صائمہ صالح نگران ڈاکٹر عبدالرؤف 2003ء
== بلوچستان یونیورسٹی. کوئٹہ. شعبۂ اُردو 1973ء میں قائم ہوا
== مقالات پی ایچ ڈی- اقبالیات
== مقالات ایم فل- اقبالیات
== مقالات ایم اے- اقبالیات
== پشاور یونیورسٹی. پشاور
== مقالات پی ایچ ڈی- اقبالیات
== اقبال کا ذوقِ جمال، ڈاکٹر فقیرا خان فقری نگران ڈاکٹر ظہور احمد اعوان 2003ء
== کلامِ اقبال کے پشتو تراجم، ڈاکٹر زیت الرحمٰن نگران ڈاکٹر صابر کلوروی 2003ء
== مقالات ایم فل- اقبالیات
== مقالات یم اے- اقبالیات
== پنجاب یونیورسٹی. لاہور- اُردو کا شعبہ 1928ء میں قائم ہوا ایم اے کی کلاسس 1948ء میں شروع ہوئیں
== مقالات پی ایچ ڈی- اقبالیات
== فکرِ اقبال کا عمرانی مطالعہ، ڈاکٹر محمد صدیق جاوید نگران ڈاکٹر عبادت بریلوی 1978ء
== کلامِ اقبال میں اعلام و اماکن کی فکری اہمیت، ڈاکٹر ناہید سلطانہ نگران ڈاکٹر افتخار احمد صدیقی 1979ء
== اقبالیات: تصانیفِ اقبال کا تحقیقی و توضیحی مطالعہ، ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی نگران ڈاکٹر وحید قریشی 1981ء
== علامہ اقبال کی شخصیت اور فکروفن پر اعراضات- تحقیقی اور تنقیدی جائزہ، ڈاکٹر محمد ایوب 2002ء
== شارحِ کلامِ اقبال- تحقیقی و تنقیدی مطالعہ، ڈاکٹر اخترالنساء 2003
== اقبال کی اُردو شاعری- فنی محاسن کا تحقیقی اور تنقیدی جائزہ، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین 2007ء
== مقالات ایم فل- اقبالیات
== مقالات ایم اے- اقبالیات
== علامہ اقبال کے کلام میں حکمرانوں کا تذکرہ، منظورالحق، نگران پروفیسر سید وقار عظیم، 1953ء
== اُردو ترجمہ "اقبال لاہور" (مجتبٰی میسنوی) محمد صدیق، نگران پروفیسر سید وقار عظیم، 1953ء
== اقبال کا فلسفۂ حیات، مبارک علی مرزا، نگران پروفیسر سید وقار عظیم، 1954ء
== اُردو شاعری پر اقبال کے اثرات، مہر افروز درانی، نگران پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور 1956ء
== اقبال کی اُردو غزل، حمیدہ ملک نگران پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور 1961ء
== اقبال کی ملی شاعری، نیر جہاں نامی نگران پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور 1962ء
== اقبال کا ذہنی ارتقاء، فریدہ مفتی نگران پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور 1962ء
== بانگ ِ درا کا تنقیدی جائزہ، شکیلہ نور جہاں نگران پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور 1963ء
== اقبال کی طویل نظموں کا تجزیہ، یاسمین سلطانہ نگران پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور 1964ء
== بال ِجبریل کا تنقیدی مطالعہ، محمد صدیق جاوید نگران پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور 1965ء
== اقبال کی شاعری کا فنی پہلو، خدیجہ نگران پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور 1966ء
== اقبال کے سیاسی نظریات، عذرا سلطانہ نگران پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور 1966ء
== اقبال کی امیجری، حُریت ناصر نگران پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور 1968ء
== مکالمات ِ اقبال کا تجزیہ، سیدہ اختر سلطانہ نگران پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور1970ء
== اقبال کی قومی شاعری، شمیم ملک نگران پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور 1970ء
== کلام ِ اقبال میں تاریخی شخصیتیں، ریحانہ نسرین دارا نگران پروفیسر سید وقار عظیم. لاہور 1971ء
== سرگودھا یونیورسٹی. سرگودھا
== مقالات پی ایچ ڈی اقبالیات
== مقالات ایم فل اقبالیات
== مقالات ایم اے اقبالیات
== سندھ یونیورسٹی. جامشورو، حیدرآباد. شعبۂ اُردو 1953ء میں قائم ہوا
== مقالات پی ایچ ڈی- اقبالیات
== مقالات ایم فل- اقبالیات
== مقالات ایم اے- اقبالیات
== شاہ لطیف یونیورسٹی. خیرپور. شعبۂ اُردو 1989ء میں قائم ہوا
== مقالات پی ایچ ڈی- اقبالیات
== مقالات ایم فل- اقبالیات
== مقالات ایم اے- اقبالیات
== علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی. اسلام آباد. شعبۂ اُردو 1974ء میں اور شعبہ اقبالیات 1981ء میں قائم ہوا
== مقالات: پی ایچ ڈی
== پنجابی میں اقبال شناسی کی روایت، ڈاکٹر محمد بشیر چودھری،نگران ڈاکٹر وحید قریشی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی. اسلام آباد، 2002ء
== افغانستان میں اقبال شناسی کی روایت، ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نگران ڈاکٹر انعام الحق کوثر 2003ء
== اقبال کی نظر میں اسلامی فقہ کی تشکیلِ جدید، ڈاکٹر محمد وسیم انجم نگران ڈاکٹر محمد خالد مسعود 2005ء
== مقالات ایم فل- اقبالیات
== بلوچستان میں اقبالیات، امین الحق نگران ڈاکٹر انعام الحق کوثر 1992ء
== (علامہ اقبال کی مرتبہ) نصابی کتب ایک تجزیہ، محمد بشیر چودھری، نگران ڈاکٹر وحید قریشی،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی. اسلام آباد، 1994ء
== علامہ اقبال کی مستقبل شناسی، غلام یاسین نگران ڈاکٹر محمد یوسف بخاری 1995ء
== اقبال اور زرعی معاشیات، پروفیسر اجمل صدیقی نگران ڈاکٹر محمد یوسف بخاری 1995ء
== بلوچی ادب پر اقبال کے اثرات، غلام مجاہد قیصرانی نگران ڈاکٹر انعام الحق کوثر 1996ء
== خواجہ عبدالحمید عرفانی بحیثیت اقبال شناس، امان اللہ نگران ڈاکٹر محمد صدیق خاں شبلی 1996ء
== فروغِ اُردو کے سلسلے میں اقبال کی خدمات کا تحقیقی جائزہ، گلشن طارق نگران ڈاکٹر وحید قریشی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی. اسلام آباد، 1997ء
== پشتون شاعری پر اقبال کے اثرات، عبدالرؤف نگران ڈاکٹر انعام الحق کوثر 1997ء
== مجلہ "نیرنگِ خیال" میں اقبالیات کا تحقیقی جائزہ، محمد وسیم انجم نگران ڈاکٹر رحیم بخش شاہین، 1998ء
== بہاولپور (ریاست) میں اقبال شناسی کی روایت، ریحانہ سعید نگران ڈاکٹر شفیق احمد 2010ء
== مجلہ افکار معلم کی اقبال شناسی 1988ء تا 2008ء ایک توضیحی مطالعہ نگران ڈاکٹر محمد باقر خان خاکوانی 2010ء
== علامہ اقبال کی طویل نظموں پر لکھی گئی کتب کا جائزہ، رخسانہ شاہین نگران ڈاکٹر محمد صدیق خان شبلی 2011ء
== پیامِ مشرق کا فکری و فنی جائزہ، ثوبیہ نسیم، نگران ڈاکٹر محمد سلیم مظہر 2011ء
== علامہ اقبال پر محمد عبداللہ قریشی کی مطبوعہ کتب کا تجزیاتی مطالعہ، سعدیہ سحر نگران ڈاکٹر شاہد اقبال کامران 2011ء
== کراچی یونیورسٹی. کراچی شعبۂ اُردو 1955ء میں قائم ہوا، پہلے استاد بابائے اُردو مولوی عبدالحق مقرر ہوئے تھے
== مقالات پی ایچ ڈی- اقبالیات
== مقالات ایم فل- اقبالیات
== مقالات ایم اے- اقبالیات
== گورنمنٹ کالج یونیورسٹی. فیصل آباد
== مقالات پی ایچ ڈی- اقبالیات
== مقالات ایم فل- اقبالیات
== مقالات ایم اے اقبالیات
== گورنمنٹ کالج یونیورسٹی. لاہور
== مقالات پی ایچ ڈی اقبالیات
== مقالات ایم فل اقبالیات
== مقالات ایم اے اقبالیات
== نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز. اسلام آباد
== مقالات پی ایچ ڈی- اقبالیات
== مقالات ایم فل- اقبالیات
== مقالات ایم اے- اقبالیتات
== وفاقی اُردو یونیورسٹی. کراچی
== مقالات پی ایچ ڈی: اقبالیات
== مقالات ایم فل: اقبالیات
== مقالات ایم اے اقبالیات
== غیر ملکی یونیورسٹیز:-
== اقبال انسٹیٹیوٹ . یونیورسٹی آف کشمیر. سری نگر - ایم فل پی ایچ ڈی کی کلاسس 1979ء میں شروع ہوئیں
== مقالات پی ایچ ڈی- اقبالیات
== اقبال اور جدید ذہن- ایک مطالعہ، ڈاکٹر عرفان احمد ملک نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل
== اکبر اور اقبال کی تنقید مغرب، ڈاکٹر محمد شمیم بٹ نگران بشیر احمد نحوی
== اقبال کا تصورِ نسواں، ڈاکٹر نصرت جبیں نگران بشیر احمد نحوی
== اقبال اور تصوف، ڈاکٹر بشیر احمد نحوی نگران پروفیسر آل احمد سرور و ضیاءالحسن فاروق
== اقبال کا تصورِ امامت، ڈاکٹر محمد فضل اللہ نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی
== کلامِ اقبال کی شرحیں- ایک جائزہ، ڈاکٹر مدثر ماجد نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل
== کنسیپٹ آف ٹائم اینڈ اقبال، اے اسٹیڈی بائی ڈاکٹر شہناز اقبال قریشی سپروائزر ڈاکٹر بشیر احمد نحوی
== حالی،اکبر اور اقبال کی شاعری کا تقابلی مطالعہ، ڈاکٹر نصرت بانو اندرابی نگران پروفیسر آل احمد سرور، 1980ء
== اُردو ادبی تنقید میں اقبال شناسی کا مطالعہ، ڈاکٹر نذیر احمد بٹ، نگران ڈاکٹر قدوس جاوید، 1980ء
== اقبال کی شاعری میں تصوف، ڈاکٹر میر غلام نبی نگران ڈاکٹر اسداللہ کامل، 1982ء
== اقبال کے خطوط کا تنقیدی مطالعہ، ڈاکٹر محمد امین اندرابی نگران پروفیسر آل احمد سرور، 1983ء
== اُردو نظم میں اقبال کا کارنامہ، ڈاکٹر بلقیس سراج نگران پروفیسر مسعود حسین خان، 1984ء
== اقبال اور کشمیر، ڈاکٹر فریدہ بانو نگران پروفیسر آل احمد سرور، 1984ء
== شری اروندنتھا اقبال کا تلاناتمک ادھیان، ڈاکٹر چمن لال رینا نگران پروفیسر آل احمد سرور، 1985ء
== اقبال اور سوشلزم، ڈاکٹر نذیر احمد شیخ نگران ڈاکٹر کبیر احمد جائسی، 1987ء
==اقبال اور جموں و کشمیر کا اُردو ادب، ڈاکٹر محمد اسداللہ وانی، نگران ڈاکٹر جگن ناتھ آزاد، 1995ء
== کلامِ اقبال کے اعلام و مشاہیر، ڈاکٹر سید شبیر احمد نگران پروفیسر محمد امین اندرابی، 1998ء
== اقبال اور ہیومنزم، ڈاکٹر شفیقہ رسول نگران پروفیسر آل احمد سرور، 1999ء
== اقبال بحیثیت شاعرِ فطرت، ڈاکٹر صورت جہاں نگران پروفیسر محمد امین اندرابی، 2001ء
== فلسفۂ اقبال میں اجتہاد کی اہمیت، ڈاکٹر مشتاق احمد گنائی نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی، 2003ء
== الغزالی اینڈ اقبال- دیئر پررسپکٹیو اَن ایجوکیشن بائی ڈاکٹر طارق مسعودی سپروائزر ڈاکٹر بشیر احمد نحوی، 2004ء
== معاصر اصلاحی تحریکیں اور اقبال، ڈاکٹر محمد اعجاز اشرف نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی، 2005ء
== باقیاتِ اقبال کا تنقیدی جائزہ، ڈاکٹر سید عبدالحمید اندرابی نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی، 2005ء
== ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم بحیثیت اقبال شناس - ایک جائزہ، ڈاکٹر ریاض احمد بٹ نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل، 2007ء
== ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کی اقبال شناسی- ایک تحقیقی مطالعہ، ڈاکٹر ظہور احمد مخدومی نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل، 2007ء
== مقالات ایم فل- اقبالیات
== اقبال اَن ایجوکیشن بائی طارق مسعودی سپروائزر ڈاکٹر محمد امین اندرابی
== پروفیسر عبدالمغنی کی اقبال شناسی، پروینہ حبیب نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی
== اقبال کی شاعری میں اولیا و مشائخ، احسان الحق نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی
== پروفیسر اسلوب احمد انصاری کی اقبال شناسی، صغیرہ نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی
== پروفیسر مرغوب بانہالی بحیثیت اقبال شناس، نصیر احمد نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی
== اقبال اور فنونِ لطیفہ، طالع افروز نگران پروفیسر آل احمد سرور
== عرب اماکن اور شعرِ اقبال- ایک مطالعہ، رئیس احمد شاہ نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل
== عبدالوہاب عزام بطور اقبال شناس، دلربا بشیر نگران ڈاکٹر تسکینہ بشیر
== فقہ اسلامی کی تدوینِ نو- خطوطِ اقبال کے آئینے میں بشیر احمد شیخ نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی
== پروفیسر عبدالحق بحیثیت اقبال شناس، شبینہ بشیر نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی
== مکاتیبِ اقبال کا تنقیدی جائزہ، محمد امین اندرابی نگران پروفیسر آل احمد سرور، 1980ء
== اقبال اور کشمیر، فریدہ بانو نگران پروفیسر آل احمد سرور، 1981ء
== اقبال کی اُردو غزل کا تنقیدی مطالعہ، زرینہ بٹ نگران پروفیسر آل احمد سرور، 1981ء
== اقبال اور تصوف، بشیر احمد نحوی نگران کبیر احمد جائسی، 1982ء
== اقبال اور سوشلزم، نذیر احمد شیخ نگران ڈاکٹر کبیر احمد جائسی، 1983ء
== کشمیری شعر پر اقبال کا اثر، محمد شفیع سمبھلی نگران پروفیسر آل احمد سرور، 1984ء
== جدید اُردو شاعری اور اقبال، سبھاش چندرایمہ نگران پروفیسر آل احمد سرور، 1984ء
== اقبال اور مہجور- ایک تقابلی جائزہ، منظر احمد ناک نگران ڈاکٹر محمد امین اندرابی، 1986ء
== پولٹیکل آئیڈیالوجی آف اقبال بائی چفیدہ میر نگران پروفیسر آل احمد سرور + ڈاکٹر سلیم قدوائی، 1986ء
== اقبال کی نثر کا تنقیدی مطالعہ، محمد امین نجار نگران ڈاکٹر محمد امین اندرابی، 1986ء
== بانگِ درا کی منظوم نظمیں، صورت جہاں نگران ڈاکٹر محمد امین اندرابی، 1992ء
== مشاہیر پر اقبال کی اُردو نظمیں، سید شبیر احمد نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل و پروفیسر محمد امین اندرابی، 1995ء
== اقبالز کنسیپٹ آف گاڈ بائی سمیع جان سپروائزر ڈاکٹر محمد امین اندرابی، 1999ء
== اقبال اور ان کا تصورِ آزادی، محمد شفیع کھانڈے نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی، 2002ء
== اقبال کا فلسفہ - ایک جائزہ ( اسرار خودی کے حوالے سے) ، سید عبدالمجید اندرانی نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل، 2002ء
== اقبال کی شاعری کا اصلاحی پہلو، اعجاز اشرف شاہ نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی، 2002ء
== اقبال کی اُردو شاعری کے اماکن- ایک مطالعہ، ظفر اقبال نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی، 2002ء
== اقبال کی شاعری کے کشمیری شعراء، بشیر احمد غمگین نگران ڈاکٹر تسکین فاضل، 2002ء
== مکاتیبِ اقبال کے ادبی پہلو، شاہ نواز پروین قادری نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل، 2002ء
== اقبال کی اُردو شاعری میں تصورِ اخلاق، رخسانہ حسن نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی. 2003ء
== میر غلام رسول ناز کی شاعری پر اقبال کے اثرات، جہاں آراء کاملی نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل، 2003ء
== اقبالز میسیج ٹو یوتھ بائی شہناز اقبال قریشی سپروائزر ڈاکٹر، ڈاکٹر تسکینہ فاضل، 2004ء
== اقبال کی فطرت شناسی- بانگِ درا کے حوالے سے، محمد شمیم بٹ نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل، 2004ء
== اقبال کا تصورِ ولایت، سید محمد فضل اللہ نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی، 2004ء
== اقبال کا تصورِ انسان، امیر حمزہ شاہ نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی، 2004ء
== اقبال کی اُردو شاعری میں پرندوں کی علامتی معنویت- ایک مطالعہ، مدثر ماجد نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل، 2004ء
== حامدی کاشمیری کی اقبال شناسی، ریاض احمد بٹ نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل، 2004ء
== اقبال کا تصورِ عمل، فیض احمد نگران ڈاکٹر قدوس جاوید، 2005ء
== اقبال اور تصورِ اہلِ بیت - ایک مطالعہ، اشتیاق حسین وانی نگران ڈاکٹر بشیر احمد نحوی، 2005ء
== اقبال کے تعلیمی تصورات، محمد امین شیخ نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل، 2005ء
== آل احمد سرور کی اقبال شناسی، ایک مطالعہ، نصرت آراء نگران ڈاکٹر تسکینہ فاضل، 2005ء
== اقبالز کنسیپٹ آف اسٹیٹ بائی پیرزادہ غلام رسول سپروائزر ڈاکٹر بشیر احمد نحوی، 2005ء
== ایل این میتھلا یونیورسٹی. دربھنگہ 1972ء میں قائم ہوئی
== مقالات پی ایچ ڈی
== تفہیمِ اقبال- ایک جائزہ اور تنقید، ڈاکٹرغلام قدوس، نگران ڈاکٹر نجم الہدٰی، 1980ء
== مطالعہ اقبال - تاریخِ اسلام کی روشنی میں، ڈاکٹر محمد رضوان صدیقی، نگران ڈاکٹر طیب صدیقی، 1984ء
== بھاگل پور یونیورسٹی. بھاگل پور، 1962ء میں قائم ہوئی
== مقالات پی ایچ ڈئ
== ڈاکٹر محمد اقبال کا سماجی فلسفہ - ایک تنقیدی جائزہ، ڈاکٹر عبدالعلیم بلال، 1974ء
== اقبال اور تصوف، ڈاکٹر محمد محسن اختر نگران ڈاکٹر لطف الرحمٰن، 1989ء
== بنگلور یونیورسٹی. بنگلور. بھارت
== مقالات پی ایچ ڈی- اقبالیات
== فکراقبال کی تشکیل میں تصوف کا حصہ، ڈاکٹر ضمیر احمد، نگران ڈاکٹر محمد نور الدین 2008ء
== مقالات ایم فل
== علامہ اقبال کا دورۂ جنوبی ہند، ظفرالاسلام، نگران ڈاکٹر محمد نورالدین، 1995ء
== بہار یونیورسٹی. مظفر پور
== مقالات پی ایچ ڈی
== فوق البشر کا تصور اور اقبال کا مردِ مومن، ٍاکٹر حاتم رامپوری نگران ڈاکٹر اختر قادری، 1976ء
== اقبال بحیثیت غزل گو، ڈاکٹر منظور احمد نعمانی نگران ڈاکٹر نجم الہدٰی، 1978ء
== اقبال کی شاعری میں ڈرامائی عناصر، ڈاکٹر نبی احمد نگران ڈاکٹر محمد سلیمان، 1988ء
== دہلی یونیورسٹی. دہلی. بھارت
== مقالات: پی ایچ ڈی : اقبالیات
== اقبال کی شاعری میں پیکار تراشی، ڈاکٹر توقیر احمد خاں، 1985ء
== مقالات ایم فل : اقبالیات
== بالِ جبرائیل کی امیجری، توقیر احمد خاں، 1981ء
== رانچی یونیورسٹی. رانچی 1962ء میں قائم ہوئی
== مقالات پی ایچ ڈی
== اقبال کی شاعری کا استعاراتی نظام، ڈاکٹر قاضی محمد شعیب، نگران ڈاکٹر وہاب اشرفی
== سفینہ کالج، بھوپال
== مقالات: پی ایچ ڈی
== اقبال اور اُردو غزل، ڈاکٹر محمد ایوب خان نگران پروفیسر عبدالقوی دسنوی
== مدراس یونیورسٹی. مدراس
== مقالات ایم لٹ
== اقبال کی اُردو نظموں کا فنی و فکری جائزہ، محمد عبدالباسط نگران ڈاکٹر نجم الہدٰی
== مگدھ یونیورسٹی. بودھ. گیا 1962ء میں قائم ہوئی
== مقالات پی ایچ ڈی
== اقبال کی شاعری میں خودی کا تصور، ڈاکٹر اشیاق احمد، نگران ڈاکٹر افصح ظگر، 1984ء
== اُردو شاعری پر تصوف کے اثرات (از ولی تا اقبال)، ڈاکٹر حافظ محمد شمیم،نگران ڈاکٹر فصیح الزماں، 1988ء
== اقبال نمبرز
== سہ ماہی "اُردو" دہلی مدیر مولوی عبدالحق، انجمن ترقی اُردو. دہلی شمارہ اکتوبر 1938ء
== "افکار" کراچی مدیر صہبا لکھنوی شمارہ اپریل مئی 1969ء
== "افکار" کراچی مدیر صہبا لکھنوی شمارہ دسمبر 1977ء
== مجلہ "برگ ِ گُل" کراچی، شعبہ تصنیف و تالیف، وفاقی گورنمنٹ اُردو کالج. کراچی 56 مضامین 544 صفحات اشاعت 1977ء
== کتابیات (اقبالیات)
== کلیات اقبال ، مرتبہ: عبدالرزاق، عماد پریس. حیدرآباد 1923ء
== متاع ِ اقبال، ابو ظفر عبدالوحد، مکتبۂ ابراہیمیہ. حیدرآباد دکن 1939ء
== اقبال کی شاعری، عبدالمالک آروی، ادارۂ طاق ِ بستان. آرہ 1940ء
== روح ِ اقبال، ڈاکٹر یوسف حسین خان، اعظم اسٹیم پریس. حیدرآباد دکن 1941ء
== شاد اقبال، محی الدین قادری زور. حیدرآباد دکن 1942ء
== آثار ِ اقبال، غلام دستگیر رشید، ادارۂ اشاعت. حدرآباد دکن 1944ء
== حکمت ِ اقبال، غلام دستگیر رشید، نفیس اکیڈمی. حیدرآباد دکن 1944ء
== سیرت ِ اقبال، محمد طاہر فاروقی، قومی کتب خانہ. لاہور 1944ء
== اقبال سلسلۂ مطبوعات انجمن ترقی اُردو (ہند نمبر 131) 1944ء
== اقبال نامہ جلد اول - مکاتیبِ اقبال، شیخ عطاءاللہ، 1944ء
== مقام ِ اقبال، اشفاق حسین، ادارہ اشاعت اُردو. حیدرآباد دکن 1945ء
== اقبالیات کا تنقیدی جائزہ، قاضی احمد میاں اختر جونا گڑھی 1965ء
== اقبال اور اُس کی شاعری اور پیغام، شیخ اکبر علی، کمال پبلشرز. لاہور 1946ء
== اقبال : تصور عشق، غلام عمر خان، ادارۂ ادبیات. حیدرآباد دکن 1946ء
== خطبات ِ اقبال، مرتبہ، رضیہ فرحت بانو،حالی پبلشنگ ہاؤس.دہلی، 1946ء
== اقبال ِ کامل، عبدالسلام ندوی، دارالمصنفین. اعظم گڑھ 1949ء
== تعلیماتِ اقبال، پروفیسر یوسف سلیم چشتی 1949ء
== فکر ِ اقبال مرتبہ غلام دستگیر رشید، اُردو اکیڈمی سندھ. کراچی 1950ء
== اقبال نامہ جلد دوم - مکاتیبِ اقبل از شیخ عطاءاللہ، 1951ء
== اقبال کا سیاسی کارنامہ، محمد احمد صدیقی، کاروان ادب. کراچی 1952ء
== میزانِ اقبال، پروفیسر مرزا محمد منور، یونیورسٹی بُک ایجنسی. لاہور 1952ء
== مکتوبات ِ اقبال، مرتب: سید نذیر نیازی، اقبال اکادمی.کراچی 1957ء
== اقبال ایرانیوں کی نظر میں، عبدالحمید عرفانی، اقبال اکیڈمی. کراچی 1957ء
== اقبال اور تصوف، پروفیسر محمد فرحان، بزم اقبال. لاہور 1958ء
== انتخاب مکاتیبِ سرسید، شبلی، اقبال، شیخ عطاءاللہ، 1958ء
== اقبال کے دس شعر، مولانا صلاح الدین احمد، 1958ء
== تلمیحات ِ اقبال، سید عابد علی عابد، بزم ِ اقبال. لاہور 1959ء
== اقبال اور اُس کا عہد، جگن ناتھ آزاد، ادارۂ انیس.الہ آباد 1960ء
== اقبال کے آخری دو سال، ڈاکٹر عاشق حسین بٹالوی. لاہور 1961ء
== اقبال کا فلسفہ خودی، محمد عثمان 1962ء
== مقالات ِ اقبال، مرتب سید عبدالوحد معینی، شیخ محمدد اشرف.لاہور 1963ء
== اقبال اور نظریۂ پاکستان، نعیم صدیقی 1963ء
== اقبال اور جمالیات، نصیر احمد ناصر، اقبال اکیڈمی. لاہور 1964ء
== فکر اقبال، خلیفہ عبدالحکیم، بزم اقبال. لاہور 1964ء
== حیاتِ اقبال کا ایک جذباتی دور، محمد عثمان 1964ء
== اقبال کے تعلیمی نظریات، محمد احمد صدیقی، آل پاکستان ایجوکیشنل کانفرنس. کراچی 1965ء
== اقبال باکمال، ملک نذیر احمد، تاج بُک ڈپو. لاہور 1966ء
== علامہ اقبال اور تصوف، سید محمد عبدالرشید، ادارۂ تنویر ِ علم و ادب. کراچی 1967ء
== آئینۂ اقبال، محمد عبداللہ قریشی، آئینۂ ادب. لاہور 1967ء
== اقبال اور تحریک پاکستان، عاشق حسین بٹالوی، پنجاب یونیورسٹی. لاہور 1967ء
== انوار ِ اقبال، بشیر احمد ڈار، اقبال اکادمی. کراچی 1967ء
== مکاتیب ِ اقبال بنام گرامی مرتبہ، محمد عبداللہ قریشی، اقبال اکیڈمی.لاہور 1967ء
== اقبال پیامبر انقلاب، شورش کاشمیری، فیروز سنز.لاہور 1968ء
== اقبال : شاعر اور فلسفی، سید وقار عظیم، تصنیفات. لاہور 1968ء
== اقبال نئی تشکیل، عزیز احمد، گلوب پبلشرز.لاہور 1968ء
== گفتار ِ اقبال، محمد رفیق افضل، دانش گاہ پنجاب. لاہور 1969ء
== نقش ِ اقبال، سید عبدالوحد معینی، آئینۂ ادب. لاہور 1969ء
== اقبال، مغربی مادیت اور پاکستان، نعیم صدیقی 1969ء
== تصوراتِ اقبال جلد اول، صلاح الدین احمد، المقبول پبلی کیشنز. لاہور 1969ء
== اقبال کے ابتدائی افکار، پروفیسر عبدالحق 1969ء
== اقبال اور سوشلزم، حنیف رامے، البیان. لاہور 1970ء
== نقد ِ اقبال، میکش اکبرآبادی، آئینۂ ادب. لاہور 1970ء
== فلسفۂ اقبال، بزم اقبال. لاہور 1970ء
== اقبال کی طویل نظمیں، مرتب: رفیع الدین ہاشمی، گلوب پبلشرز.لاہور 1970ء
== اقبال کے حضور، سید نذیر نیازی، اقبال اکادمی. کراچی 1971ء
== اقبال درون ِ خانہ، خالد نظیر صوفی، بزم اقبال. لاہور 1971ء
== اقبال کا فلسفہ خودی، محمد عثمان، مکتبۂ جدید. لاہور 1971ء
== اقبال کا علم کلام، علی عباس جلالپوری، مکتبۂ فنون. لاہور 1972ء
== نذر ِ اقبال، محمد حنیف شاہد،ببزم ِ اقبال. لاہور 1972ء
== اقبال معاصرین کی نظر میں، سید وقار عظیم، مجلس ترقی ادب. لاہور 1973ء
== شزرات فکر اقبال، افتخار احمد صدیقی، مجلس ترقی ادب. لاہور 1973ء
== اقبال کا تصور ِ زمان و مکان اور دوسرے مضامین، ڈاکٹر رضی الدین صدیقی، مجلس ترقی ادب. لاہور 1973ء
== اقبال کی شخصیت اور شاعری، حمید احمد خان، بزم اقبال. لاہور 1973ء
== اقبال اور عبدالحق، ممتاز حسن، مجلس ترقی ادب. لاہور 1973ء
== اقبال اور بھوپال، صہبا لکھنوی 1973ء
== نوادرِ اقبال، محمد عبداللہ قریشی 1973ء
== اشاریہ ہائے آثار ِ منظوم ِ اقبال، ڈاکٹر محمد باقر، پنجابی ادبی اکادمی. لاہور 1975ء
== کتابیات اقبال، ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی، تاج بکڈپو. لاہور 1975ء
== اقبال، عطیہ بیگم مرتبہ عبدالعزیز خالد، آئینۂ ادب. لاہور 1975ء
== اقبال چودھری محمد حسین کی نظر میں، محمد حنیف شاہد، سنگ ِ میل پبلیکیشنز. لاہور 1975ء
== اقبال کی شخصیت اور شاعری، رشید احمد صدیقی، اقبال اکیڈمی. لاہور 1976ء
== اقبال کی تیرہ نظمیں، اسلوب احمد انصاری، مجلس ترقی ادب. لاہور، 1976ء
== خطوط ِ اقبال، مرتبہ: رفیع الدین ہاشمی، مکتبہ خیابان ِ ادب.لاہور، 1976ء
== سیاحت ِ اقبال، حق نواز، کتاب مرکز. لائلپور 1976ء
== نقوش ِ اقبال، سید ابوالحسن علی ندوی، مجلس نشریات اسلام. کراچی 1976ء
== اقبال کے محبوب صوفیاء، اعجاز الحق قدوسی، اقبال اکیڈمی. کراچی 1976ء
== اقبال منفرد، سید معراج نیر، مکتبہ عالیہ. لاہور 1976ء
== تنقید اقبال، پروفیسر عبدالحق 1976ء
== اقبال اور کشمیر،جگن ناتھ آزاد، علی محمد اینڈ سنز.سری نگر کشمیر 1977ء
== اقبال کی صحبت میں، ڈاکٹر محمد عبداللہ چغتائی، مجلس ترقی ادب. لاہور، 1977ء
== رویاتِ اقبال، ڈاکٹر محمد عبداللہ چغتائی، مجلس ترقی ادب. لاہور، 1977ء
== اقبال کے خطوط قائداعظم کے نام، مرتبہ: محمد جہانگیر عالم، محبوب بُک ڈپو.لائلپور 1977ء
== متعلقات خطباتِ اقبال، اقبال اکادمی. لاہور، 1977ء
== دانائے راز اقبال، مولوی عبدالحق، انجمن ترقی اُردو پاکستان. کراچی 1977ء
== اقبال بخیثیت شاعر، رفیع الدین ہاشمی، مجلس ترقی ادب. لاہور 1977ء
== اقبال اور قرآن، ڈاکٹر غلام مصطفٰے خان، ادارۂ ثقافت اسلامیہ. لاہور 1977ء
== تصورات عشق و خرد اقبال کی نظر میں، ڈاکٹر وزیر آغا، اقبال اکادمی. لاہور 1977ء
== اقبال کی اُردو نثر، ڈاکٹر عبادت بریلوی، مجلس ترقی ادب. لاہور 1977ء
== اقبال اور مسلک ِ تصوف، ابواللیث صدیقی، اقبال اکادمی. لاہور 1977ء
== بیادِ اقبال، ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار، سنگِ میل پبلیکیشنز. لاہور 1977ء
== ایقان اقبال، پروفیسر مرزا محمد منور، 1977ء
== علامہ اقبال کی فارسی غزل، مرتبہ: پروفیسر مرزا محمد منور، 1977ء
== اقبال کے شعری مآخذ، سید وزیرالحسن عابدی، مجلس ترقی ادب. لاہور 1977ء
== اکبر اور اقبال، ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار، مکتبہ عالیہ. لاہور 1977ء
== علامہ محمد اقبال (براہوئی زبان میں) عبدالرحمان براہوئی 1978ء
== غالب اور اقبال - تحقیقی عمل کا مطالعہ، ڈاکٹر حامد کاشمیری 1978ء
== اقبال مجد و عصر، ڈاکٹر سہیل بخاری 1978ء
== اقبال سب کے لیے، ڈاکٹر فرمان فتح پوری، اُردو اکیڈمی سندھ. کراچی 1978ء
== اقبال کا ذہنی ارتقاء، ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار، مکتبہ خیابانِ ادب. لاہور 1978ء
== اقبال کے مطالعے کے تناظرات، پروفیسر آل احمد سرور 1978ء
== غالب اور اقبال کی متحرک جمالیات، ڈاکٹر یوسف حسین خان دہلی 1979ء
== اقبال:ایک مطالعہ، ڈاکٹر کلیم الدین احمد 1979ء
== سرگذشتِ اقبال: ایک محاکمہ، ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار، مکتبہ خیابانِ ادب. لاہور 1979ء
== اقبال - ایک شاعر، سلیم احمد 1979ء
== اقبال اور تصوف، پروفیسر آلِ احمد سُرور 1980ء
== محمد اقبال، میر سید میرشکر مترجم کبیر احمد جائسی 1980ء
== اقبال اور مغرب، پروفیسر آلِ احمد سُرور 1981ء
==اقبال سب کے لئے، ڈاکٹر فرمان فتح پوری، ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس. دہلی، 1981ء
== اقبال، مجد عصر ، سہیل بخاری، مکتبہ نعیمیہ. دہلی، 1981ء
== اقبال نامے ،اخلاق اثر ،مکتبہ جامعہ لمٹیڈ. نئی دہلی، 1981ء
== اوصافِ اقبال، بہار الہ آبادی، چمن بُک ڈپو. دہلی، 1981ء
== برہان اقبال، پروفیسر مرزا محمد منور 1982ء
== خشحال و اقبال، میر عبدالصمد، علیم پبلشنگ ہؤس. پشاور 1982ء
== محمد اقبال - ایک ادبی سوانح حیات ، جگن ناتھ آزاد ، موڈرن پبلشنگ ہاؤس. نئی دہلی ، 1983ء
== اقبال کی نظری اور عملی شعریات، مسعود حسین خاں، اقبال انسٹی ٹیوٹ، کشمیر یونیورسٹی. سرینگر، 1983ء
== ذکرِ اقبال، عبدالمجید سالک، بزمِ اقبال. لاہور 1983ء
== اقبال کی قومی شاعری، اُمتہ الکریم، 1983ء
== اقبال کی اُردو نثر، عبادت بریلوی، ایجوکیشنل بُک ہاؤس. علیگڑھ ، 1983ء
== اقبال اور دارالاقبال بھوپال ، عبدالقوی دسنوی، 1983ء
== اوراقِ گم گشدہ، رحیم بخش شاہین، مرکزی مکتبۂ اسلامی، دہلی، 1983ء
== خطباتِ اقبال پر ایک نظر،مولانا سعید احمد اکبرآبادی مارچ 1983ء
== اقبال کا فن، ڈاکٹر گوپی چند نارنگ، ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس. دہلی 1983ء
== اقبال مصلح قرنِ آخر، ڈاکٹر علی شریعتی مترجم کبیر احمد جائسی 1984ء
== حکمتِ گوئٹے اور فکرِ اقبال، پروفیسر وحیدالدین 1984ء
== تشخص کی تلاش کا مسئلہ اور اقبال، آل احمد سُرور 1984ء
== اقبال آشنائی، حاتم رامپوری، امجدی پبلیکیشن. مظفرپور، 1984ء
== اقبال اور عالمی ادب ،عبدالمغنی، کریسینٹ پبلی کیشنز. گیا ، 1984ء
== علامہ اقبال اور خلیفہ عبدالحکیم کے نظریاتِ عمرانی، ڈاکٹر وحید عشرت، 1984ء
== حرفِ اقبال، لطیف احمد خان شیروانی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی. اسلام آباد 1984ء
== نظریات و افکار ِ اقبال، نیشنل فاؤنڈیشن.اسلام آباد 1984ء
== جدیدیت اور اقبال، آلِ احمد سُرور 1985ء
== اقبال اور ہمارے فکری رویے، ڈاکٹر سلیم اختر 1985ء
== اقبال کا نظام ِ فن، ڈاکٹر عبدالمغنی، اُردو بُک فاؤنڈیشن. نئی دہلی 1985ء
== اقبال اور اُردو نظم، آلِ احمد سُرور، اقبال انسٹی ٹیوٹ. سری نگر، 1986ء
==اقبال اور قومی یک جہتی، سید مظفر حسین برنی، باہتمام علی گڑھ مسلم یونیورسٹی. علی گڑھ. 1986ء
== پیامِ اقبال، محمد بدیع الزماں، مگدھ پریس. پٹنہ. 1986ء
== علامہ اقبال کا نظریہ تعلیم، محمد حبیب الدین احمد، مرکزی مکتبہ اسلامی. دہلی، 1986ء
== اقبال اور جدید دنیائے اسلام، ڈاکٹر معین الدین عقیل 1986ء
== افکارِ اقبال، ڈاکٹر ایس ایم منہاج الدین، کاروانِ ادب. ملتان. 1986ء
== اقبال کی ابتدائی زندگی، ڈاکٹر سید سلطان محمود حسین، اقبال اکادمی. لاہور 1986ء
== اقبال اور غزل، ساحل احمد، اُردو رائٹرس گلڈ. الہ آباد، 1986ء
== خدو خالِ اقبال، محمد امین زبیری 1986ء
== میزانِ اقبال، مرزا محمد منور، اقبال اکادمی.لاہور 1986ء
== 1985ء کا اقبالیاتی ادب - ایک جائزہ، ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی، اقبال اکادمی پاکستان. لاہور، 1986ء
== اقبالیات کا مضوعاتی تجزئی اشاریہ - اول، مُرتبین، زمرد محمود، محمودالحسن، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی. اسلام آباد، 1986ء
== حیاتِ جادواں ،محمد عبداللہ قریشی ،بزمِ اقبال. لاہور،1987ء
== تفکر اقبال ، سید وحیدالدین، اقبال انسٹی ٹیوٹ. سری نگر، 1987ء
== فلسفہ اقبال : خطبات کی روشنی میں، پروفیسر وحیدالدین ، ذاکر حسین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز. نئی دہلی، 1987ء
== اقبال کا ودرشن (ہندی) ،ڈاکٹر چمن لال رینا 1987ء
== عروجِ اقبال، ڈاکٹر افتخار احمد صدیقی، بزمِ اقبال. لاہور، 1987ء
== اقبال کا تصورِ دین ، پروفیسر شفیق الرحمٰن ، فیروز سنز. لاہور ،1987ء
== المفکرالاسلامی الکبیر العلامہ الدکتور محمد اقبال ،ڈاکٹر عبداللہ مبشرالطرازی ،جدہ،1987ء
== تزکارِ اقبال ،محمد دین فوق مرتبہ محمد عبداللہ قریشی ،بزمِ اقبال. لاہور، 1988ء
== اقبال کا مردِ مومن ،طفیل دارا ،آئینۂ ادب. لاہور،1988ء
== علامہ اقبال اور اتحاد بین المسلمین ،پروفیسر سلطان جہاں ،آل پاکستان ایجوکیشنل کانفرنس .کراچی،1988ء
== اقبال ایک صوفی شاعر ،ڈاکٹر سہیل بخاری ،مکتبہ اسلوب. کراچی،1988ء
== اقبال کا فارسی کلام ،محمد رفیق خاور ،بزمِ اقبال .لاہور ،1988ء
== جاوید نامہ -تحقیق و توضیح ،ڈاکٹر محمد ریاض ،اقبال اکادمی .لاہور،1988ء
== ابتدائی کلامِ اقبال،بہ ترتیب مہ و سال، ڈاکٹر گیان چند ،اُردو ریسرچ سینٹر حیدرآباد دکن ،1988ء
== ایٔ ُ اقبال (براہوئی زبان میں) وحید زبیر 1988ء
== اقبال اور غزل مُرتب محمد امین اندرابی 1988ء
== حیاتِ اقبال کے چند مخفی گوشے، محمد حمزہ فاروقی، ادارۂ تحقیقاتِ پاکستان. لاہور 1988ء
== 1986ء کا اقبالیاتی ادب - ایک جائزہ، ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی، اقبال اکادمی پاکستان. لاہور، 1988ء
== رجالِ اقبال ،عبدالرؤف عروج ،نفیس اکیڈمی. کراچی ،1988ء
== اقبالیات ،غلام رسول مہر مرتبہ امجد سلیم علوی ،مہر سنز لمٹیڈ. لاہور ،1988ء
== علامہ اقبال اور اُن کے بعض احباب ،محمد صدیق ،بزمِ اقبال .لاہور ،1988ء
== اقبال اور پاکستان ،آغا اشرف ،نذیر سنز. لاہور ،1988ء
== اقبال، فکرِ اسلامی کی تشکیلِ نو ،مُرتب ڈاکٹر سید حسین محمد جعفری ، پاکستان اسٹڈی سینٹر. کراچی ،1988ء
== اقبال اور مشرق و مغرب کے مفکرین ،ڈاکٹر عشرت حسن انور ،بزمِ اقبال ،1989ء
== اقبال اور اجتہاد ،ڈاکٹر محمد یوسف گورایہ ،فیروز سنز. لاہور،1989ء
== اقبال کا تصورِ قومیت ،شاہد اقبال کامران ،جاوید پبلشرز. فیصل آباد ،1989ء
== اقبال اور مغربی استعمار ،پروفیسر انور رومان ،بزمِ اقبال .لاہور ،1989ء
== احوال و آثار اقبال، ڈاکٹر محمد باقر 1989ء
== اقبال کی فارسی شاعری مرتب محمد امین اندرابی 1989ء
== اقبال،خطابت اور شاعری مُرتب محمد امین اندرابی 1989ء
== ہندوستان میں اقبالیات: آزادی کے بعد، جگن ناتھ آزاد 1989ء
== فکرِ اقبال کی سرگذشت ، پروفیسر عبدالحق 1989ء
== اقبال کا تصورِ بقائے دوام ،ڈاکٹر نعیم احمد، اقبال اکیڈمی. لاہور 1989ء
== کلیاتِ مکاتیبِ اقبال ،مُرتب سید مظفر حسین برنی ،اُردو اکادمی. دہلی ،1989ء
== فرہنگ اقبال فارسی ،نسیم امروہوی ،اظہار سنز. لاہور ،1989ء
== علامہ اقبال سے آخری ملاقاتیں ،صوفی غلام مصطفٰی تبسم مرتبہ صوفی گلزار احمد ،ماراء پبلشرز. لاہور ،1989ء
== اقبال کا نظریہ خودی، عبدالمغنی، مکتبہ جامعہ لمٹیڈ.نئی دہلی، 1990ء
== علامہ اقبال کی ازدواجی زندگی، حامد جلالی، ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس. دہلی، 1990ء
== اقبال پر نئی تنقید و دیگر مضامین، محمد حنیف، رضوان پبلی کیشنز. گیا ، 1990ء
== اقبال نئی تحقیق، شکیل احمد، اقبال اکادمی، حیدرآباد، 1991ء
== اسلوبیاتِ اقبال، طارق سعید، ایجوکیشنل بُک ہاؤس. علی گڑھ ، 1991ء
== افکارِ اقبال،محمد عبدالسلام خاں، مکتبۂ جامعہ لمٹیڈ. نئی دہلی، 1991ء
== اقبال اور ممنون، اخلاق اثر، طارق پبلی کیشنز. بھوپال، 1991ء
== اقبال کی ما بعدالطیعیات ، عشرت حسن انور، مترجم، شمس الدین صدیقی، گلشن پبلشرز. سری نگر، 1991ء
== اقبال: شاعر و مفکر، نورالحسن نقوی، 1992ء
== اقبال: ماورائے دیر و حرم، سلیمان اطہر جاوید، موڈرن پبلشنگ ہاؤس. نئی دہلی، 1992ء
== اقبال اور بچوں کا ادب، زیب النساء بیگم، ترقی اُردو بیورو. نئی دہلی، 1992ء
== اقبال اور محبتِ رسول، محمد طاہر فاروقی، اسلامک بُک فاؤنڈیشن. نئی دہلی، 1992ء
== کلیاتِ مکاتیبِ اقبال جلد اول، سید مظفر حسین برنی، اُردو اکادمی. دہلی 1993ء
== اقبال درسی کُتب میں، شاہد کامرانی، انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز.اسلام آباد 1993ء
== اقبال کی شعری زبان: ایک مطالعہ، سید صادق علی، ٹونک، 1994ء
== اقبال کے افکار و نظریات، ڈاکٹر محمد وسیم انجم، انجم پبلشرز.راولپنڈی 1994ء
== اقبال کا ذہنی و فنی ارتقاء، ڈاکٹر محمد وسیم انجم، انجم پبلشرز.راولپنڈی ، 1994ء
== اقبال اور قرآن مرتب محمد امین اندرابی، اقبال انسٹی ٹیوٹ. سری نگر 1994ء
== اقبال اور قومی یک جہتی، منظر اعجاز، پٹنہ، 1994ء
== مفتاح اقبال (1) عبداللہ خاور 1994ء
== شخصیت اقبال کا فن و ادب، ڈاکٹر محمد وسیم انجم، انجم پبلشرز ، رالپنڈی، 1995ء
== افکارِ اقبال، صابر ابوہری، جگادھری، ہریانہ ، 1995ء
== اقبال اور اسلامی معاشرہ، الطاف حسین، گلشن پبلشرز. سری نگر، 1995ء
== اقبال: شاعر اور سیاستدان، رفیق زکریا مترجم عبدالستار دلوی، انجمن ترقی اُردو (ہند) نئی دہلی، 1995ء
== اقبال: فکرِ اسلام کی تشکیلِ جدید، حسین محمد جعفری، اسلامک بُک فاؤنڈیشن. نئی دہلی، 1995ء
== اقبال کا حرفِ تمنا، شمیم حنفی، انجمن ترقی اُردو (ہند) نئی دہلی، 1996ء
== اقبال کا نظامِ فن، عبدالمغنی، اُردو بُک فاؤنڈیشن. نئی دہلی، 1996ء
== افکارِ اقبال، محمد عبدالسلام خاں، مکتبۂ جامعہ لمٹیڈ. نئی دہلی ، 1996ء
== اقبال اور چند دیگر شعراء، محمد طٰہٰ صدیقی، بستی، بھارت، 1996ء
== تحقیق اقبالیات کے ماخذ، ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی، اقبال اکادمی پاکستان. لاہور، 1996ء
== اقبال اور قومی یکجہتی، منظر اعجاز، شوبی آفسیٹ پریس. نئی دہلی، 1997ء
== اقبال شخصیت اور پیام، طیب عثمان ندوی، مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز. دہلی، 1997ء
== اقبالیاتِ آزاد، محمد اسداللہ خاں، محروم میموریل لٹریری سوسائٹی. نئی دہلی، 1997ء
== اقبال اور تحریکِ آزادیٔ ہند، یعقوب شمیم، اقبال اکیڈمی. حیدرآباد، 1997ء
== اقبال اور ما بعدالتاریخ، حیات عامر حسینی، اقبال انسٹی ٹیوٹ. کشمیر یونیورسٹی. سرینگر، 1998ء
== مجلس اقبال حصہ ششم، کل ہند علامہ اقبال ادبی مرکز. بھوپال، 1998ء
== اقبال کی صحت زبان، ڈاکٹر اکبر حیدری کشمیری، 1998ء
== اقبال یورپ میں، ڈاکٹر سعید اختر درانی، فیروز سنز. لاہور، 1999ء
== اقبال: فن اور فلسفہ، نورالحسن نقوی، ایجوکیشنل بُک ہاؤس. علیگڑھ ، 1999ء
== اقبال کا نظریہ شعر اور اُن کی شاعری، آل احمد سرور، مکتبہ جامعہ. دہلی، 1999ء
== اقبال کے شعری اسالیب: ایک جائزہ ، صادق علی ، نازش بُک سینٹر. دہلی، 1999ء
== معاصر اسلامی تحریکات اور فکرِ اقبال، شجاع الدین فاروقی. علی گڑھ ، 1999ء
== اقبالیات ِ نیرنگ ِ خیال، ڈاکٹر محمد وسیم انجم، انجم پبلشرز، راولپنڈی، 2000ء
== اقبال کی یاد میں، ڈاکٹر محمد وسیم انجم، انجم پبلشرز ،راولپنڈی، 2001ء
== اقبال اور علامہ زنجانی، ڈاکٹر اکبر حیدری، 2002ء
== اقبالیات کے سو سال (منتخب مضامین) مرتبین: ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی، محمد سہیل عمر، ڈاکٹر وحید عشرت، اکادمی ادبیات پاکستان. کراچی 2002ء
== اقبالیاتی خاکے، ڈاکٹر محمد وسیم انجم، انجم پبلشرز ،راولپنڈی، 2005ء
== اقبالیاتی تحقیق، ڈاکٹر محمد وسیم انجم، انجم پبلشرز. راولپنڈی، 2007ء
== مطالعۂ اقبالیات،ڈاکٹر محمد وسیم انجم، انجم پبلشرز، رالپنڈی، 2007ء
== اقبال شناسی، عالمی تناظر میں، ڈاکٹر محمد شفیق عجمی، پاکستان رائٹرز کوآپریٹو سوسائٹی. لاہور، 2010ء
== اقبال - فکری اور عصری معنویت، محمد سہیل عمر، اقبال اکادمی. لاہور، 2011ء
== کتابیات (تذکرے، تبصرے، تاریخ، تنقید و وفیات)
== وجہی سے عبدالحق تک، ڈاکٹر سید عبداللہ، مکتبۂ خیابانِ ادب، طبع دوم، 1977 صفحہ 269
== اقبال اور دانتے، منظر حسین، لٹریری انفارمیشن سینٹر. رانچی ، 1998ء
== سُرورِ رفتہ، امیر چند بہار، خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری. پٹنہ. 1998ء صفحہ 130
== غالب،اقبال اور ٹیگور، خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری. پٹنہ ، 1999ء
== تاریخ اور روایات (1975ء-2007ء)، ڈاکٹر روبینہ ترین، ڈاکٹر قاضی عابد، شعبہ اُردو بہاءالدین زکریا یونیورسٹی. ملتان 2007ء
== جامعات میں اُردو تحقیق، ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی، ہائر ایجوکیشن کمیشن. اسلام آباد، 2008ء
== رسائل
== ماہنامہ "اخبارِ اُردو" اسلام آباد شمارہ مئی 1994ء صفحہ 8
== کلامِ اقبال کی وسعت، محمود عزیز، ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ نومبر 2011ء صفحہ 25
- دی ڈویلپمنٹ آف میٹا فزکس ان پرشیا (فرسٹ ایڈیش 1908ء، لندن) لوزاک کمپنی. لندن - بزم اقبال. لاہور (1959ء) پی ایچ ڈی تھیسس آف شیخ محمد اقبال
- کلیاتِ اقبال اُردو () شیخ غلا علی اینڈ سنز. لاہور () اقبال اکادمی پاکستان. لاہور (1994ء) بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم، ارمغانِ حجاز اُردو
- کلیاتِ اقبال فارسی () شیخ غلام علی اینڈ سنز. لاہور (1973ء) اقبال اکادمی پاکستان. لاہور (1990ء) اسرارو رموز، پیام مشرق، زبور عجم، جاوید نامہ، سازِ پس چہ بایدکرد، ارمغان حجاز فارسی حصہ
-
تاریخِ ہند (اشاعت 1913ء) محمد اقبال ، لالہ رام پرشاد، ناشر: رائے صاحب منشی گلاب سنگھ اینڈ سنز ایجوکیشنل پبلشرز.لاہور
لالہ رام پرشاد پروفیسر تاریخ گورنمنٹ کالج. لاہور
-
سلسلہ ادبیہ (1924اشاعت ء) محمد اقبال ، حکیم احمد شجاع : ناشر: گلاب چند کپور اینڈ سنز بُک سیلرز و پبلشرز انارکلی.لاہور (آٹھویں جماعت کے لئے جدید اُردو نصاب )
پنجاب ٹیکسٹ بُک کمیٹی نے 12 جون 1925ء کو اس کی منظوری کا سرکلر جاری کیا


















































