مولوی عبدالحق
نام
مولوی عبدالحق
نام والد
شیخ علی حسین
نقاد, محقق, ادیب, شاعر
کراچی , پاکستان
پیدائش
1870-08-20 ہاپوڑ - بھارت
وفات
1961-08-16 کراچی - پاکستان
لنک
www.youtube.com/watch?v=CJpiFP58GCI&feature=related
لنک
www.en.wikipedia.org/wiki/Maulvi_Abdul_Haq
تحقیق و ترتیب از میاں سعید
حوالہ جات: مدیران،مُرتبین،مصنفین،ویب سائیٹس اونرز و ناشرین کے شکریہ کے ساتھ:
== تعلیمی کوائف:-
== میڑک، مدرستہ العلوم، علی گڑھ ، 1891ء
== ایم اے او کالج میں فرسٹ ایئر میں یکم مئی 1891ء کو داخل ہوئے
== انٹر، 1893ء میں پاس کیا
== بی اے، ایم اے او کالج، 1895ء
== اعزازی ڈگریاں
== ڈی لٹ، الہ آباد یونیورسٹی. الہ آباد
== پی ایچ ڈی، علی گڑھ یونیورسٹی. علی گڑھ
== ادارت
== "افسر" حیدرآباد دکن اجراء
== سہ ماہی "اُردو" دہلی اجراء
== ملازمت:
== مترجم، ہوم آفس، حیدرآباد، 1898ء
== صدر مدرس، مدرسہ آصفیہ، حیدرآباد، 1899ء تا 1911ء
== مددگار ناظم، محکمہ تعلیم، حیدرآباد، 1911ء
== 14 اگست 1917ء کو جامعہ عثمانیہ میں دارالترجمہ قائم ہوا- جس کے وہ ناظم مقرر ہوئے
== 1924ء میں اورنگ آباد کالج قائم ہوا تو وہ اس کے پہلے پرنسپل مقرر ہوئے. اور 1929ء میں اس عہدے سے سبکدوش ہوئے
== 1929ء میں جامعہ عثمانیہ کے شعبۂ اُردو میں پروفیسر مقرر کیا گیا- 1936ء میں اس عہدے سے دست بردار ہوگئے
== کراچی یونیورسٹی میں شعبۂ اُردو 1955ء میں قائم ہوا تو وہ اس کے پہلے صدر شعبہ مقرر ہوئے
== رکنیت و عہدے:
== 1912ء میں انجمن ترقی اُردو کے معتمد نامزد ہوئے
== بنیادی رکن، پاکستان رائیٹرز گلڈ. مغربی پاکستان حلقہ کراچی
== مرتبہ تذکرے
== (1)تذکرہ ہندی، 1922ء (2) چمنستانِ شعرا، 1928ء (3) مخزن النکات، 1929ء (4) تذکرہ ریختہ گویاں، 1933ء (5) مخزن شعرا، 1933ء (6) ریاض الفصحا، 1934ء (7) عقد ثریا، 1934ء (8) نکات الشعرا، 1935ء (9) گلِ عجائب، 1936ء
== بیماری و رحلت
== 23 اپریل 1960ء کو ڈاکٹر منہاس نے جناح سنٹرل اسپتال میں ان کی داہنی آنکھ کا کامیاب اپریشن کیا
== پیچش و یرقان کے علاج کے لئے 5 مئی 1961ء کو جناح ہسپتال. کراچی کے کمرہ نمبر 13 میں داخل ہوئے
== ڈاکٹروں نے آب و ہوا کی تبدیلی کا مشورہ دیا تو جناح ہسپتال سے 23 جون 1961ء کو مری روانہ ہوئے
== مری کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں داخل ہوئے -
== جنرل ایوب نے ان سے 25 جون 1961ء کوہسپتال میں ملاقات کی.
== آخر ڈاکٹروں کے چراغ گل ہونے کے قریب کی اطلاع پر انہیں 11 اگست 1961ء کو واپس کراچی لایا گیا
== 15 اگست 1961ء کو ان کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی
== 16 اگست 1961ء بوقت صبح 8 بجکر 45 منٹ پر بابائے اُردو مولوی عبدالحق، اللہ کو پیارے ہوگئے- اعظم سواتی نے فرائضِ غسل انجام دیئے اور مولانا احتشام الحق تھانوی نے نماز جنازہ پڑھائی
== مولوی عبدالحق پر لکھے گئے مقالات
== مقالات پی ایچ ڈی
== بابائے اُردو مولوی عبدالحق بطور محقق، ڈاکٹر معراج نیّر نگران ڈاکٹر عبیداللہ خاں، پنجاب یونیورسٹی. لاہور، 1965ء
== مولوی عبدالحق: حیات اور کارنامے، ڈاکٹر نسیم انور نگران ڈاکٹر امیراللہ شاہین، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی. میرٹھ ، 1975ء
== بابائے اُردو مولوی عبدالحق کے قیام اورنگ آباد کی ادبی خدمات، ڈاکٹر مسرت فردوس نگران ڈاکٹر عبدالمجید بیدار، بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر یونیورسٹی. اورنگ آباد،
== اُردو لسانیات میں مولوی عبدالحق کا مقام، ڈاکٹر قمر عباس نگران ڈاکٹر صدیق شبلی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی. اسلام آباد، 2005ء
== اُردو تحقیق کی روایت میں مولوی عبدالحق کا مقام - بطور مرتب و مدون، ڈاکٹر شازیہ عنبرین رانا نگران ڈاکٹر انوار احمد، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی. ملتان. 2006ء
== مقالات ایم فل
== مولوی عبدالحق کی ادبی اور لسانی خدمات، شہاب الدین نگران ڈاکٹر اصغر عباس، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی. علی گڑھ
== بزم بنام بابائے اُردو
== بزم بنام بابائے اُردو مولوی عبدالحق 1942ء میں قائم ہوئی
== بانی اُردو کالج. کراچی
== روڑز بنام بابائے اُردو
== بابائے اُردو روڑ کراچی
== خصوصی نمبرز بنام مولوی عبدالحق، بابائے اُردو مولوی عبدالحق
== رسالہ "جوہر" دہلی، شمارہ مارچ 1940ء
== سہ ماہی " مجلس" حیدرآباد دکن شمارہ 1960ء
== پندرہ روزہ "قومی زبان" کراچی شمارہ 15 اگست 1961ء تا 16 دسمبر 1961ء، 232 صفحات، مدیر مشفق خواجہ
== سہ ماہی "اُردو" کراچی شمارہ 1962ء، 368 صفحات مرتب سید وقار عظیم
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ اگست 1963ء، 376 صفحات، مدیر مشفق خواجہ
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ 16 اگست 1964ء، 455 صفحات ، مدیر مشفق خواجہ
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ 16 اگست 1966ء، 335 صفحات ، مدیر مشفق خواجہ
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ ستمبر 1967ء، 223 صفحات، مدیر مشفق خواجہ
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ اگست 1969ء
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ اگست 1970ء
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ اگست 1978ء
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ اگست 1979ء
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ اگست 1981ء
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ اگست 1987ء، 134 صفحات، مدیر ادیب سہیل
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ اگست 1988ء
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ اگست 1993ء، 96 صفحات، مدیر ادیب سہیل
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ اگست 1995ء، 67 صفحات، مدیر ادیب سہیل
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ اگست 1996ء
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ اگست 1998ء، 82 صفحات، مدیر ادیب سہیل
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ اگست 1999ء
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ اگست 2000ء، 75 صفحات، مدیر ادیب سہیل
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ اگست 2001ء، 83 صفحات، مدیر ادیب سہیل
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ اگست 2002ء، 76 صفحات، مدیر ادیب سہیل
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ اگست 2003ء، 80 صفحات، مدیر ادیب سہیل
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ اگست 2004ء، 74 صفحات، مدیر ادیب سہیل
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ اگست 2005ء، 56 صفحات مدیر ادیب سہیل
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ اگست 2007ء،83صفحات،مدیر ڈاکٹرممتاز احمد خان
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ اگست 2008ء،51صفحات،مدیر ڈاکٹرممتاز احمد خان
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ اگست 2009ء،78صفحات،مدیر ڈاکٹر ممتازاحمد خان
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ اگست 2010ء،153صفحات،مدیر ڈاکٹرممتازاحمد خان
== ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ اگست2011ء،50 صفحات،مدیر ڈاکٹرممتاز احمد خان
== کتابیات (مولوی عبدالحق شناسی)
== خطباتِ عبدالحق، مرتبہ ڈاکٹر عبادت بریلوی، انجمن ترقی اُردو پاکستان. کراچی، 1952ء
== نقدِ عبدالحق، ڈاکٹر سید معین الرحمٰن ،نذر سنز. لاہور ،1968ء
== بابائے اُردو مولوی عبدالحق، مرتبہ عبداللطیف اعظمی، ادراۂ فروغِ اُردو لکھنؤ، 1971ء
== اقبال اور عبدالحق، ڈاکٹر ممتاز حسن، مجلس ترقی ادب. لاہور 1973ء
== بابائے اُردو: احوال و آثار، ڈاکٹر سید معین الرحمٰن، سنگِ میل پبلی کیشنز. لاہور 1982ء
== بابائے اُردو کی کہانی اُن کے معتمد کی زبانی، بشیر احمد قریشی ہاڑپوڑی، فریڈم انٹرپرئز. کراچی 1983ء
== عبد الحق، مختار الدین احمد، ساہتیہ اکادمی. نئی دہلی، 1984ء
== بابائے اُردو مولوی عبد الحق: حیات اور علمی خدمات، شہاب الدین ثاقب، انجمن ترقی اردو پاکستان. کراچی 1985ء
== مولوی عبدالحق: ادبی و لسانی خدمات، ڈاکٹر خلیق انجم، انجمن ترقی اُردو (ہند) نئی دہلی ، 1993ء
== بابائے اُردو ڈاکٹر مولوی عبدالحق: فن اور شخصیت، ڈاکٹر سید معراج نیئر زیدی، 1995ء
== بابائے اُردو کے غیر مدون تبصرے، سید جاوید اقبال، 1995ء
== مطالعہ عبدالحق، سید قدرت نقوی، انجمن ترقی اُردو پاکستان. کراچی 1997ء
== بابائے اُردو کی خدمات قیام اورنگ آباد کے دوران، ڈاکٹر مسرت فردوس، 1999ء
== بابائے اُردو مولوی عبدالحق: حیات اور اسلوب، محمد رضی راہی، ادارۂ مجلس ادبیات پاکستان. کراچی، 1999ء
== کتابیات (تذکرے، تاریخ، تنقید و وفیات)
== میر امن سے عبدالحق، ڈاکٹر سید عبداللہ، مجلس ترقی ادب. لاہور، 1965ء
== آنکھیں ترستیاں ہیں، جگن ناتھ آزاد، موڈرن پبلشنگ ہاؤس. دہلی، 1981ء
== وفیات ناموران پاکستان، ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، اُردو سائنس بورڈ. لاہور، 2006ء صفحہ 468
== تاریخ اور رویات (1975ء-2007ء)، ڈاکٹر روبینہ ترین، ڈاکٹر قاضی عابد، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی. ملتان، 2007ء صفحہ 22
== جامعات میں اُردو تحقیق، ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی، ہائر ایجوکیشن کمیش. اسلام آباد، 2008ء
== رسائل
== پندرہ روزہ "ہماری زبان" دہلی پہلی اپریل 1945ء صفحہ 5
== پندرہ روزہ "قومی زبان" کراچی شمارہ یکم مئی 1960ء صفحہ 33
== پندرہ روزہ "قومی زبان" کراچی شمارہ 16 جولائی 1961ء
== ماہنامہ "ہم قلم" کراچی شمارہ 1961ء سالگرہ نمبر صفحہ 228
== اقبال نمبر "برگِ گُل" وفاقی گورنمنٹ اُردو کالج. کراچی شمارہ 1977ء صفحہ 44
== بابائے اُردو مولوی عبدالحق کا اسلوبِ نگارش، صابر عدنانی ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ اگست 2010ء صفحہ 107
== اُردو کی کہانی خطباتِ عبدالحق کی زبانی، محمود عزیز، ماہنامہ "قومی زبان" کراچی شمارہ اگست 2011ء صفحہ 5
- افکارِ حالی (1976ء) انجمن ترقی اُردو پاکستان. کراچی
- پانی کی دنیا (1958ء) ناشر: لاہور اکیڈمی.
- بڑا آدمی (1956ء) ناشر: انجمن پریس. کراچی
- پاکستان کی قومی و سرکاری زبان کا مسئلہ (1953ء) ناشر: انجمن ترقی اُردو. کراچی
- سر آغا خاں کی اُردو نوازی (1951ء) ناشر: انجمن ترقی اُردو. کراچی


















































