نیوز ود ویوز
-
02-02-2012
کراچی - کراچی لٹریچر فیسٹیول
یہ فیسٹیول 11 اور 12 فروری کو برٹش کونسل اور آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے باہمی اشتراک سے منعقد ہوگا
-
28-01-2012
کراچی - بزرگ شاعر و ادیب جناب سرشار صیقی کی کتاب "رفتگاں" شائع ہوگئی
تقریب اجراء چند دنوں میں متوقع
-
27-01-2012
کراچی - آرٹ اور کلچر کے فروغ کے لئے "سٹی آرٹ فاؤنڈیش" کے نام سے ایک نئی تنظیم قائم کر دی گئی
عبوری عہدے داروں میں عمر شریف،صدر، اظفر رضوی سیکریٹری اور نجم الدین شیخ خازن نامزد - عبوری باڈی کا اعلان جلد متوقع
-
27-01-2012
بنکاک - نادر کُتب کو محفوظ کرنے کے لئے جرمن ماہرین پہنچے تھائی لینڈ ...خبر بشکریہ ... ڈوئچے ویلے اردو
تھائی لینڈ میں جرمن ثقافتی مرکز گوئتھے انسٹیٹیوٹ کی بنکاک شاخ نے جرمنی میں سينٹر فار بُک پريزرويشن سے رابطہ کر کے اس کے ماہرین سے درخواست کی کہ وہ ان نادر کتب کو بچانے کی مدد کریں۔ لائپزگ میں مانفریڈ آندرس اور ان کے ساتھی اولیور میسرشمٹ اور یانا موچارسکیہاس ان نادر کتب کو محفوظ کرنے کے لئے تھائی لینڈ پہنچ گئے.. تفصیل کے لئے ڈی ڈبلیو کو کلک کریں
-
27-01-2012
واشنگٹن - جنگ عظیم دوم نے .. رُخ رنگوں کا موڑ دیا... خبر بشکریہ وائس آف امریکہ
جنگِ عظیم دوم ..کے بعد .. رنگ نیلا پسند کرنا لڑکیوں نے چھوڑ دیا ... رُخ اس کا لڑکوں نے اپنی طرف موڑ لیا...امریکہ نے ... تب سے ... ناطہ تحقیق کا اس سے جوڑ دیا
-
27-01-2012
واشنگٹن - امریکہ میں 6.7 ملین چمگادڑیں ہلاک
الزام دھرا گیا ... اینٹی امریکن فنگس پر
-
27-01-2012
کراچی - "بزمِ سائنسی ادب" کی 197 ویں ماہانہ نشست
ہر ماہ کے آخری ہفتہ کو منعقد کی جانے والی یہ نشست، ہفتہ 28 جنوری شام ساڑھے چار بجے ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی سائنس سینٹر گلشن اقبال میں منعقد ہوگی- آپ سب اس نشست میں شریک ہو سکتے ہیں
-
26-01-2012
کراچی - جامعہ کراچی کے وائس چانسلر جناب ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی کے بڑے بھائی پیرزادہ اسلم رضا صدیقی آج صبح انتقال کر گئے... انا للہ و انا الیہ راجعون . اللہ تعالٰی انہیں جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے.. آمین
اُن کی نماز جنازہ بروز جمعہ 27 جنوری کو بعد نمازِ جمعہ مسجد طوبٰی ڈیفنس میں ادا کی جائے گی
-
25-01-2012
واشنگٹن - سوسائٹی آف اُردو لٹریچر (سول) کی ماہنانہ نشست
ڈاکٹر محمد معظم کی صدارت اور ابوالحسن مغنی کی نظامت میں ہر ماہ کے آخری اتوار کو منعقد ہونے والی یہ ماہانہ نشست بروز اتوار 29 جنوری کو دوپہر ایک بجکر 29 منٹ پر شروع ہو جائے گی آپ سب اس نشست میں شریک ہو سکتے ہیں- رابطہ ابوالحسن نغمنی 4944293-703
-
25-01-2012
کراچی - ڈاکٹر جاوید منظر کے تحقیقی مقالے "کراچی کے دبستانِ شاعری میں اُردو غزل کا ارتقاء" کی تقریبِ اجراء
ڈاکٹر اسلم فرخی(جن کی نگرانی میں یہ مقالہ لکھا گیا) کی صدارت میں یہ تقریب بروز جمعرات 2 فروری شام 5 بجے آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی



















































