نیوز ود ویوز
-
24-01-2012
کراچی - معروف نوجوان شاعر ضیاء شاہد کے شعری مجموعے "زاد عشق" کی تقریب رونمائی
یہ تقریب بدھ 25 جنوری شام 6 بجے راشد نور کی نظامت میں آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی
-
15-01-2012
کراچی - معروف افسانہ نگار جناب ناصر شمسی ہاسپتل سے گھر منتقل
ٹریفک حادثے میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے- فون برائے رابطہ 2302963- 333-92+
-
12-01-2012
دہلی - اُردو اکادمی دہلی کے زیراہتمام مشاعرہ
یہ مشاعرہ لال قلعہ دہلی میں 17 جنوری 2012ء کو رات 8 بجے منعقد ہوگا
-
12-01-2012
اسلام آباد - 12 جنوری احمد فراز کی 81 ویں سالگرہ کا دن
-
11-01-2012
کراچی - نوجوان نسل کے معروف شاعر شوکت علی عنقا ... اب ہم ...میں... نہیں رہے... انا للہ و انا الیہ راجعون... اللہ تعالٰی انہیں جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے.. آمین
-
11-01-2012
کراچی - ابن انشاء کی آج 34 ویں برسی منائی جائیگی
-
24-12-2011
دہلی - 27 دسمبر مرزا اسداللہ خاں غالب کا 214 واں یومِ پیدائش
-
16-12-2011
سرینگر - معروف شاعر،ادیب و نقاد ڈاکٹر غلام نبی بٹ فرید پربتی ... اب ہم میں ... نہیں رہے... انا للہ و انا الیہ راجعون... اللہ تعالٰی انہیں جنت الفروس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے
شدید علالت کے باعث وہ 14 دسمبر 2011ء کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے. وہ 4 اگست 1961ء میں پیدا ہوئے تھے
-
14-12-2011
کراچی - علامہ نیاز فتح پوری سالانہ یادگاری لیکچر 2011ء 24 دسمبر 2011ء کو منعقد ہوگا
یہ یادگاری لیکچر بروز ہفتہ بوقت چار بجے شام ڈاکٹر عبدالقدیر خان آڈیٹوریم، وفاقی اُردو یونیورسٹی، گلشن اقبال میں منعقد ہوگا
-
12-12-2011
لاہور - ماہانامہ "تخلیق" لاہور شمارہ دسمبر 2011ء شائع ہوگیا ہے



















































