Loading...
لاگ ان

نیوز ود ویوز


  • 29-11-2011

    کراچی - "یارانِ نکتہ داں" کا تعزیتی اجلاس

    گذشتہ روز "یارانِ نکتہ داں" کی تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں کامی شاہ کے والد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی. شرکاء میں اختر عبدالرزاق، م م مغل، عقیل ملک، شبیر نازش، توقیر تقی اور دیگر شامل تھے

  • 28-11-2011

    اسلام آباد - معروف شاعر و ادیب جناب علی یاسر کی ایم فل میں کامیابی

    جناب علی یاسر نے ڈاکٹر سہیل عباس بلوچ کی نگرانی میں "کلیاتِ منظور عارف کی تدوین" پر تھیسس مکمل کرکے ایم فل میں کامیابی حاصل کرلی

  • 21-11-2011

    کراچی - چوتھی عالمی اُردو کانفرنس 22 تا 25 نومبر آرٹس کونسل آف پاکستان. کراچی میں منعقد ہوگی - افتتاحی اجلاس سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا کلیدی خطبہ دنیائے اُردو ادب کے معروف محقق،نقاد جناب ڈاکٹر گوپی چند نارنگ کا "بدلتا عالمی تناظر اور فیض کی شاعری" ہوگا

    اس اجلاس میں صدارتی خطبہ ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کا ہوگا. چائے کے وقفے کے بعد دوسرا اجلاس شام 6 بجے شروع ہوگا

  • 18-11-2011

    کراچی - یومِ ثقافت 19 نومبر کو منایا جائے گا

  • 17-11-2011

    احمد پور شرقیہ - معروف شاعر و وکیل ہائی کورٹ ملک ممتاز عاصم جمعرات رات 11 بجکر 15 منٹ پر... اللہ کو پیارے ہو گئے ... انا للہ و انا الیہ راجعون.. اللہ تعالٰی انہیں جنت الفروس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے.. آمین

  • 17-11-2011

    کراچی - 3 روزہ فیض صدی تقریبات 18 نومبر سے شروع ہونگی

    پہلی تقریب 18 نومبر شام 4 بجے باغ ابن قاسم میں منعقد ہوگی

  • 12-11-2011

    کراچی - دنیائے اُردو ادب کے معروف کالم نگار، شاعر،ادیب و معتمد انجمن ترقی اُردو پاکستان. کراچی جناب جمیل الدین عالی کے اعزازمیں تقریبِ اعترافِ خدمات

    یہ تقریب انجمن ترقی اُردو، وفاقی جامعہ اُردو اور دائرۂ ادب و ثقافت (انٹرنیشنل) کے زیرِ اہتمام 16 نومبر بروز بدھ شام 4.30 بجے بمقام عبدالقدیر آڈیٹوریم، وفاقی جامعہ اُردو، گلشن اقبال. کراچی میں منعقد ہوگی . متمنیٔ شرکت: نائب معتمد اعزازی، مشیر مالیات و چیئرمین ڈھاکہ گروپ آف انسٹی ٹیوشنزجناب سید اظفر رضوی- فون نمبرز برائے رابطہ:- 34973296 ، 34811406- 021

  • 12-11-2011

    کراچی - معروف افسانہ نگار جناب رحمت روحیلہ کے نئے افسانوی مجموعہ " کھڑکی کُھلی رہنے دو" کی تقریبِ رونمائی

    یہ تقریب آرٹس کونسل کے منظر اکبر ہال میں 16 نومبر بروز بدھ شام 6 بجے منعقد ہوگی

  • 12-11-2011

    کراچی - معروف شاعر انور کیف شدید علیل

    اُن کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں

  • 08-11-2011

    سیالکوٹ - 9 نومبر علامہ اقبال کا 134 واں یوم پیدائش

پہلا   | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 |   آخری