Loading...
لاگ ان

نیوز ود ویوز


  • 04-11-2011

    لاہور - بیگم شاہین زیدی کی ادارت میں شائع ہونے والا سہ ماہی "نوادر" لاہور شمارہ اکتوبر تا دسمبر 2011ء انٹرنیٹ پر ریلیز ہونے کے بعد اب شائع ہوگیا ہے

    کاپی نہ ملنے کی صورت میں اس نمبر پر مطلع کریں 35210057-42-92+

  • 03-11-2011

    امروہہ - انجمن حلقۂ اربابِ ذوق کی ادبی نشست

    نشست میں نگار امروہوی، ذیشان علی شوق، پرچم امروہوی، سرفراز امروہوی، نگار امروہوی، جاوید عثمانی، سرتاج جعفری، محمد عالم امروہوی، وسیم امروہوی، طاہر امروہوی، فراز امروہوی، ہمدم امروہوی نی اپنا کلام پیش کیا

  • 29-10-2011

    کوئٹہ - معروف شاعر و ادیب جناب سرور جاوید کی والدہ صاحبہ کا آج انتقال ہو گیا ہے... انا للہ و انا الیہ راجعون... اللہ تعالٰی انہیں جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے آمین

    اُن کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہر کوئٹہ میں ادا کی جائے گی

  • 28-10-2011

    واشنگٹن - سوسائٹی آف اُردو لٹریچر (سول) کی ماہنانہ نشست 30 اکتوبر کو منعقد ہوگی

    یہ نشست 1.29 بجے شروع ہوگی. برائے رابطہ جناب ابوالحسن نغمی فون 4944293-703

  • 25-10-2011

    بورے والا - معروف نوجوان شاعر، مدیر"خرمن" بورے والا ،بانی و جنرل سیکریٹری ادبی تنظیم "یارانِ نکتہ داں" کراچی توقیر تقی ادبی تقریبات میں شرکت کے لئے بورے والا پہنچ گئے

    وہ ادبی تقریبات میں شرکت کے لئے ملتان، مظفر گڑھ اور لاہور بھی جائیں گے- اس دوران کراچی میں "یارانِ نکتہ داں" کی ادبی نشست معطل رہے گی

  • 25-10-2011

    کراچی - عوامی ادبی انجمن کی ماہانہ ادبی نشست 25 اکتوبر بروز منگل شام ٹھیک 6 بجے پی ایم اے ہاؤس. گارڈن روڈ میں منعقد ہوگی

    آپ سب اس ادبی نشست میں شریک ہوسکتے ہیں

  • 23-10-2011

    الہ آباد - انجمن ترقی پسند مصنفین اور مہاتما گاندھی انٹرنیشنل ہندی یونیورسٹی وردھا کے اشتراک سے "فیض احمد فیض صدی " کی تقریب. سلیمہ ہاشمی اور منیزہ ہاشمی تقریب میں شریک ہوئیں

  • 22-10-2011

    کراچی - حلقۂ اربابِ ذوق. کراچی کی پہلی ہفتہ وار تنقیدی نشست 23 اکتوبر کو شام 7 بجے آرٹس کونسل آف پاکستان. کراچی میں منعقد ہوگی

    ڈاکٹر آصف فرخی کا افسانہ اور توقیر تقی کی غزل تنقید کے لئے پیش کی جائے گی

  • 22-10-2011

    کراچی - دنیائے اُردو ادب کی معروف افسانہ نگار و مدیرہ اعلٰی سہ ماہی "تجدیدِ نو" لاہور محترمہ عذرا اصغر کی صدارت میں انسٹیٹیوٹ آف ایتھکس اینڈ کلچر.کراچی کی ادبی نشست

    21 اکتوبر کو جناب حلیم شرر کی نظامت میں یہ نشست کراچی پریس کلب میں منعقد کی گئی- اس نشست میں "ادب کی ترقی میں عوام کا کردار" پر بحث کی گئی- اس میں محترمہ عذرا اصغر، حلیم شرر، چودھری انیس، ضیاء شہزاد، جہانگیر سید، اشرف رحمٰن اور میاں سعید نے اس بحث میں حصہ لیا- اس کے بعد شعری نشست کا بھی اہتمام کیا گیا

  • 20-10-2011

    لاہور - سیدہ شاہین زیدی کی زیر ادارت شائع ہونے والا سہ ماہی "نوادر" لاہور، انٹر نیٹ پر ریلیز کر دیا گیا- آپ اس ویب سائٹ پر اسے پڑھ سکتے ہیں- www.qnawader.webnode.com

پہلا   | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 |   آخری