نیوز ود ویوز
-
19-10-2011
کراچی - حسن حمیدی کی کتاب "ریزہ ریزہ ہو یہ زنجیر گراں" حمیدی اکیڈمی کے زیراہتمام شائع ہو گئی
-
18-10-2011
کراچی - دنیا بھر میں پہلی معروف مرحوم ادباء منشا یاد اور حمید اختر کی یاد میں ادبی تنظیم "یارانِ نکتہ داں" کراچی کی ادبی نشست
معروف افسانہ نگار منشا یاد اور معروف کالم نگار حمید اختر کی یاد میں نشست کا اہتمام کیا کیا- اس نشست کی صدارت معروف شاعر و کالم نگار نیر ندیم نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی پروفیسر اوجِ کمال مدیر اعزازی ماہنامہ "دنیائے ادب" کراچی تھے- نظامت سکریٹری "یارانِ نکتہ دان" توقیر تقی نے کی-
-
17-10-2011
کراچی - پروفیسر اوجِ کمال مدیر اعزازی ماہنامہ "دنیائے ادب" کراچی نے ماہنامہ "دنیائے ادب" کی کئی کاپیاں حوالہ جات کے لئے گلوبل اُردو فورم کے چیف ایڈیٹرکو ڈونیٹ کر دیں
ہم اُن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں
-
17-10-2011
لاہور - دنیائے اُردو ادب کے معروف ادیب ، کالم نگار سیکرٹری جنرل "انجمن ترقی پسند مصنفین. پاکستان" جناب حمید اختر ... اب ہم ...میں... نہیں رہے... انا للہ و انا الیہ راجعون... اللہ تعالٰی انہیں جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے.. آمین
جناب راحت سعید، ڈاکٹر شاہ محمد مری، واحد بشیر، نور محمد شیخ، علی اوسط جعفری،عمران ہاشمی، توقیر تقی، شبیر نازش، میاں سعید نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی
-
15-10-2011
اسلام آباد - دنیائے اُردو ادب کے معروف افسانہ نگار و بانی ادبی تنظیم "حلقۂ اربابِ ذوق" اسلام آباد جناب محمد منشا یاد ... اب ہم ...میں... نہیں رہے... انا للہ و انا الیہ راجعون... اللہ تعالٰی انہیں جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے.. آمین
وہ 5 ستمبر 1935ء کو پیدا ہوئے تھے- اُن کی رہائش گاہ کا ٹیلی فون نمبر یہ ہے 2877417- 051 - 0092
-
14-10-2011
کراچی - معروف محقق و ادیبہ ڈاکٹر صدف فاطمہ کی کتاب "خواتین کے اُردو سفرناموں کا تحقیقی مطالعہ" کی تقریب رونمائی
یہ تقریب 15 اکتوبر 2011ء بروز ہفتہ ٹھیک 10.30بجے صبح کو انجمن ترقی اُردو پاکستان. کراچی کے دفتر ڈی 159 بلاک 7 گلشن اقبال میں منعقد ہوگی - فون 34811406-021
-
11-10-2011
لاہور - انجمن ترقی پسند مصنفین کے جنرل سیکرٹری جناب حمید اختر شدید علیل
جناب حمید اختر ان دنوں شوکت خانم ہسپتال میں داخل ہیں- آپ سب سے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل ہے
-
11-10-2011
لاہور - ماہنامہ تخلیق" لاہور کا نیا شمارہ اکتوبر 2011ء شائع ہوگیا
-
10-10-2011
کراچی - پروفیسر جاذب قریشی کی نئی کتاب "خواب اور تجربے" شائع ہو گئی
-
10-10-2011
کراچی - ادبی تنظیم "یارانِ نکتہ داں"کی نشست آج مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی



















































