نیوز ود ویوز
-
09-10-2011
لاہور - دنیائے اُردو ادب کے معروف نوجوان نقاد ڈاکٹر ناصر عباس نیر جرمنی سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرکے واپس لاہور پہنچ گئے
-
06-10-2011
کراچی - مرزا صمصام الدین فیروز کی کتاب "الماس کے ریزے" کی تقریب رونمائی
یہ تقریب 8 اکتوبر 2011ء بروز ہفتہ ٹھیک 10.30بجے صبح کو انجمن ترقی اُردو پاکستان. کراچی کے دفتر ڈی 159 بلاک 7 گلشن اقبال میں منعقد ہوگی - فون 34811406-021
-
05-10-2011
مظفرگڑھ - معروف شاعر و ادیب رضا ٹوانہ کی زیر ادارت ادبی رسالہ "قلم کہانی" شائع ہوگیا ہے
تازہ شمارے میں کشفی ملتانی اور مخدوم ستاری پر خصوصی مضامین شائع کیے گئے ہیں
-
04-10-2011
کراچی - ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی کی نئی کتاب "اب میں لکھوں کہ نہ لکھوں" کی تقریب اجراء جمعہ 7 اکتوبر شام 7.30 بجے پی اے سی سی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی
-
02-10-2011
کراچی - معروف شاعر و ادیب مسلم شمیم کی نئی کتاب "فکروفن کے جزیرے" شائع ہوگئی ہے
-
02-10-2011
کراچی - "جنوبی ایشیا میں امن اور اہل قلم کا کردار" کے موضوع پر کانفرنس آج 3 بجے آرٹس کونس آف پاکستان. کراچی میں منعقد ہوگی
-
29-09-2011
کراچی - دوماہی "سربکف" کراچی کا نیا شمارہ شائع ہوگیا ہے
-
28-09-2011
کراچی - "فیض صدی" جناب تقی عابدی 29 ستمبر کو پی ایم اے ہاؤس میں جو لیکچر دینے والے تھے وہ منسوخ کر دیا گیا ہے
-
27-09-2011
کراچی - ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیر اہتمام 30 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ایکسپو سینٹر ہال نمبر 4 میں دو روزہ اُردو کانفرنس منعقد ہوگی
-
27-09-2011
کراچی - اسالیب کا تیسرا شمارہ شائع ہو گیا ہے



















































