نیوز ود ویوز
-
15-09-2011
کراچی - معروف صحافی جناب امر جلیل کی صدارت میں فیض صدی کا دسواں لیکچر
معروف ادیبہ و کالم نگار محترمہ زاہدہ حنا آج 5 بجے پی ایم اے ہاؤس میں لیکچر دیں گی
-
14-09-2011
شنکیاری - معروف شاعر و ادیب جناب رستم نامی کی والدہ صاحبہ فوت ہوگئیں...انا للہ و انا الیہ راجعون...اللہ تعالٰی انہیں جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے...آمین فون نمبر جناب رستم نامی 5046689-0333
-
12-09-2011
کراچی - ادبی تنظیم "یاران ِ نکتہ داں" کی تیسری نشست آج مقامی ہوٹل میں منعقد ہونی تھی لیکن بوجہ بارش ملتوی کر دی گئی
-
12-09-2011
شارجہ - معروف شاعر و ادیب جناب بقاء بلوچ 6 روزہ دورے پر آج شارجہ پہنچ گئے
وہ یہاں ادبی تقریبات میں شرکت کریں گے
-
12-09-2011
ممبئی - مدیر سہ ماہی "اثبات" جناب اشعر نجمی کی زیر ادارت ایک اور سہ ماہی "اُردو کیمپس" کا اجراء
سہ ماہی "اُردو کیمپس" کا اجراء 14 ستمبر کو ممبئی یونیورسٹی میں ڈاکٹر شمس الرحمٰن فاروقی 24 ستمبر کو جواہر لال یونیورسٹی میں ڈاکٹر شمیم حنفی اور 26 ستمبر کو ذاکر حسین کالج میں زبیر رضوی کریں گے
-
10-09-2011
کراچی - ادب رنگ انٹرنیشنل کی طرف سے ارتقاء فورم میں جناب سحر تاب رومانی کے اعزاز میں تقریب
یہ تقریب 11 ستمبر کو 4 بجے شام ارتقاء فورم میں منعقد ہوگی
-
10-09-2011
ممبئی - علی سردار جعفری تیسرا یادگاری خطبہ بعنوان "زبان اور استعاراتی زبان" پر جناب شمس الرحمٰن فاروقی اور جناب یونس اگاسکر ممبئی یونیورسٹی میں لیکچر دیں گے
لیکچر کی یہ تقریب 12 ستمبر کو 3 بجے جے پی نایک بھون، یونیورسٹی آف ممبئی میں منعقد ہوگی
-
10-09-2011
لکھنؤ - مسرور ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام جناب نیر مجیدی کی کتاب "لفظوں کا شہر" کی رسم اجراء
اس کتاب کی رسم اجراء جناب سید سبط رضی سابق گورنر جھاڑکھنڈ کے ہاتھوں 11 ستمبر کو پریس کلب لکھنؤ میں ہوگی
-
09-09-2011
کراچی - فیض صدی تقریبات- بھارت سے آئے ہوئے معروف محقق و نقاد جناب ڈاکٹر سید علی احمد فاطمی "فیض،صوفی ازم سے مارکسزم تک" پر آج لیکچر دیں گے
انجمن ترقی پسند مصنفین اور پی ایم اے کے تعاون سے اس لیکچر کی تقریب آج 5.30 بجے پی ایم اے ہاؤس میں منعقد ہو گی
-
05-09-2011
کراچی - ادبی تنظیم "یاران ِ نکتہ داں" کی دوسری نشست آج مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی



















































